جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی

لاہور:  پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

کراچی میں چار میچوں کے بعد پاکستان اور انگلینڈ  کی ٹیمیں لاہور میں  پنچہ آزمائی کے لیےتیار ہیں۔  پانچویں میچ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

دونوں  ٹیموں کا ٹریننگ سیشن رات 7 بجے شروع ہو گا۔ کھلاڑی بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے  ٹریننگ کریں گے۔

دوسرے مرحلے میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل  سیریز  کے پانچویں میچ میں لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔

سات میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر اور 7 واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سات میچوں کی سیریز ابھی تک دو دو سے برابر ہے۔

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 3 جبکہ شاہ محمود قریشی کی 2مقدمات میں ضمانتیں منظور کی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ کے 3 اور شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں، جج نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کی جاتی ہیں۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کو غیر ضروری نرمی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جائیں، جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر تو موجود نہیں تھے؟

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جامعہ زرعیہ میں ڈربی ریس کا انعقاد، ملک بھرسے 84 تربیت یافتہ گرے ہاؤنڈز کی شرکت

زرعی یونیورسٹی میں روائتی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جاتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامعہ زرعیہ میں ڈربی ریس کا انعقاد، ملک بھرسے 84 تربیت یافتہ گرے ہاؤنڈز کی شرکت

فیصل آباد: جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں 56 ویں گرے ہاؤنڈ ڈربی ریس کاانعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے84 تربیت یافتہ گرے ہاؤنڈز نے شرکت کی۔

زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فارمز کے زیر اہتمام چیمپئن شپ کا افتتاح وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آبادپروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں اور سابق وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان منصور احمدنے کیا۔ ایونٹ میں صدر پاکستان گرے ہاؤنڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن آصف اقبال، ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر شاہد ابن ضمیر، ڈاکٹر ہارون زمان، ڈاکٹر ندیم اکبر، رانا شہزاد و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈربی ریس کے شائقین اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے گرے ہاؤنڈز ریس سے لطف اندوز ہونے کیلئے یونیورسٹی کے نیزہ بازی گراؤنڈ کا رخ کیا۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں روائتی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جاتے ہیں جس میں کاشتکاروں اور زرعی سائنسدانوں کے مابین روابط کو بھی مضبوط کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے ہی مستحکم زرعی معیشت کا ہدف حاصل کیا جاسکے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر جج قدرت اللہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار

سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سینئر سول جج قدرت اللہ نے کی، اس موقع پر شکایت کنندہ خاور مانیکا عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزاروکیل رضوان عباسی نے شادی سے پہلے تعلقات پردلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہاں دو افراد آئےجنہوں نےآنکھوں سےدیکھا اورایک وہ جسےبتایا گیا،

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ قانون دیکھیں، قانون کیا کہتا ہے۔ وکیل رضوان عباسی نے جواب میں کہا کہ اس کیس میں 203 سی لاگو ہوتی ہے۔

جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیے کہ شکایت کنندہ کے ساتھ 2 گواہ ضروری ہیں،میرے نزدیک یہ ضروری ہے کہ یہ شرائط پوری ہوں۔ اگرآپ کو دلائل کے لیے وقت چاہیے تو میں وقت دے دیتا ہوں۔  قانون واضح ہے اسے ہم تبدیل نہیں کر سکتے، ججمنٹ کی تب ضرورت ہوتی ہے جب قانون واضح نہ ہو۔

وکیل نے استدعا کی کہ میرے دلائل سن لیں میں تیار ہوں، میں نے سپریم کورٹ جانا ہے اس لیے ابھی سن لیں، جج نے جواب میں کہا کہ آپ مشورہ کر لیں پھر دلائل دے دیں۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ گھرمیں خاتون ملازمہ بھی تھی ٹرائل میں اس کا نام بھی آسکتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ آپ قانون کو دیکھ لیں، قانون 496 بی کے حوالے سے کیا کہتا ہے؟ خاور مانیکا کا بیان دیکھ لیں، اس میں کچھ بھی نہیں ہے، قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے ساتھ دو گواہان لازم ہیں۔

واضع رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر جج قدرت اللہ کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll