Advertisement
پاکستان

سابق رکن اسمبلی جمشید دستی گرفتار

سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 27th 2022, 4:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق رکن اسمبلی جمشید دستی گرفتار

 

جمشید دستی کو امانت میں خیانت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے رات گئے جمشید دستی کو فیض آباد میں واقع ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔

راولپنڈی پولیس فیض آباد میں سرچ آپریشن کررہی تھی، سرچ آپریشن کے دوران جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا۔پولیس زرائع کے مطابق جمشید دستی کے خلاف ضلع مظفرگڑھ کے تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ 407/19 نمبر مقدمہ درج ہے.

سابق رکن اسمبلی  کے خلاف 2019 میں مقدمہ درج ہوا .جس میں گرفتاری ہوئی ہے. ذرائع نے کہا کہ جمشید دستی کے خلاف ٹرک ڈرائیور ایسوسی ایشن نے مقدمہ درج کرا رکھا ہے، ان پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے۔

Advertisement
Advertisement