پاکستان
سیلاب متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے، وزیر اعظم
دادو: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت ضائع کیے بغیر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ اور اس کے بعد بلوچستان میں نقصان ہوا جبکہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کرنے والوں کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ متاثرین کے لیے دل کھول کر امداد دے رہے ہیں اور متاثرین کی بحالی کے لیے ریسکیو اور ریلیف کا کام جاری ہے۔ مشکل وقت میں صوبوں اور وفاق کو مل کر کام کرنا چاہیے اور سیاست کے بجائے اس وقت متاثرین کی مدد کے لیے کام کرنا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ سمیت ہمارے ساتھیوں نے سیلاب کی صورتحال پر بھرپور آواز اٹھائی اور دنیا پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ ہے۔ اقوام متحدہ میں تقریر میں سیلاب اور پاکستان کے حوالے سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، حکومت اور انتظامیہ نے متاثرین کی خدمت کی ہے اور اب بھی ہمیں مزید کام کرنا ہے، سب نے مل کر مشکل سے نکلنا ہو گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وقت کو ضائع کیے بغیر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے، مشکلات ضرور ہیں جس کا حل تلاش کریں گے۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کے فی خاندان 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
پاکستان
مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسمنٹ پر اصولی اتفاق
ملاقات میں طے پایا کہ سیٹوں کا نمبر کیا ہو گا یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کے ساتھ فیصلہ ہوگا، ذرائع

مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسمنٹ پر اصولی اتفاق ہو گیا۔
آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں اور رابطے جاری ہیں، اسی حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین اور عون چودھری کی شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف اور آئی پی پی کے سربراہ جہانگیرترین ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات 45 منٹ جاری رہی جس میں عون چودھری، رانا ثنا اللہ، ایازصادق بھی موجود تھے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں طے پایا کہ سیٹوں کا نمبر کیا ہو گا یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کے ساتھ فیصلہ ہوگا۔
پاکستان
نگران وزیر اعظم انوارلحق کا کڑ کا آغا خان کالج کراچی کا دورہ
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل اور زندگی کوبا مقصد بنانے کےلئے تعلیم واحد راستہ ہے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج(جمعہ) آغا خان میڈیکل کالج کراچی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے طالبعلموں کے ساتھ بات چیت کے سیشن میں حصہ لیا۔
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل اور زندگی کوبا مقصد بنانے کےلئے تعلیم واحد راستہ ہے۔
گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا اور اس علاقے کو مرکزی دھارے میں لانے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔
کوئٹہ میں طبی سہولیات سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ صوبے میں کانگو وائرس جیسی ہنگامی طبی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری سہولیات اور آلات فراہم کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اقلیتوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کے مساوی حقوق ہیں اور حکومت انہیں ملازمتوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے۔
پاکستان
غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے ،نگران وزیر داخلہ
انہوں نے کہاکہ سیاسی سرگرمیوں میں دس افراد ملوث پائے گئے جنھیں ملک بدرکیاجارہا ہے

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کو ملک بدرکردیاجائے گا ۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں نیو زکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غیرقانونی طورپر مقیم افغان باشندے یا پناہ گزینوں کا درجہ رکھنے والے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے ۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی سرگرمیوں میں دس افراد ملوث پائے گئے جنھیں ملک بدرکیاجارہا ہے ۔
وزیرداخلہ نے زوردے کرکہاکہ ملک میں سیاست کرنا صرف پاکستانی عوام کا استحقاق ہے ۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہماری بھرپورکوشش ہوگی کہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے جامع سیکورٹی کویقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم الیکشن کمیشن کی درخواست کی روشنی میں نیم فوجی دستے فراہم کریںگے۔ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہاکہ غیرقانونی غیرملکیوں کو واپس بھجوانے کا منصوبہ کسی مخصوص ملک کیلئے نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ افغان باشندوں سمیت غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کیاجارہا ہے انہوں نے کہاکہمدت کے ساتھ پاسپورٹ اورویزہ کے حامل افراد کو پاکستان میں خوش آمدید کہاجائے گا۔
-
دنیا ایک دن پہلے
خلیج تعاون کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ
-
پاکستان 2 دن پہلے
انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے دو طیاروں میں سے ایک واپس پہنچ گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
ن لیگ کے سابق یوسی چیئرمین سید ابرارشاہ بیٹے سمیت اسلام آباد میں قتل
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
سوئی ناردرن ، سی این جی اسٹیشن کیلئے گیس بحال کر دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا