پاکستان
اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا۔

دنیا
دنیا کے پہلے فورتھ جنریشن ٹیکنالوجی کے حامل جوہری پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا
یہ منصوبہ، جس کے لیے چین مکمل طور پر آزادانہ املاک دانشورانہ حقوق کا مالک ہے

بیجنگ: دنیا کا پہلے فورتھ جنریشن ٹیکنالوجی کے حامل جوہری پاور پلانٹ نےباضابطہ طور کام شروع کر دیا ہے۔خبررساں ادارے سنہوا نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن اور چائنا ہوانینگ گروپ کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا کا پہلا فورتھ جنریشن کا جوہری پاور پلانٹ، شیداوان ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر (ایچ ٹی جی آر)نیوکلیئر پاور پلانٹ، بدھ کو مشرقی چین کے صوبہ شانڈونگ میں باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن میں چلا گیا ہے۔
یہ منصوبہ، جس کے لیے چین مکمل طور پر آزادانہ املاک دانشورانہ حقوق کا مالک ہے، رونگچینگ کاؤنٹی، ویہائی سٹی میں واقع ہے اور اسے چائنا ہوانینگ گروپ، سنگھوا یونیورسٹی اور چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ہوانینگ شیڈاو بے نیوکلئیر پاور کمپنی کے جنرل منیجرژانگ ینزونے چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی ) کو بتایا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی نصب صلاحیت 200,000 کلوواٹ ہے اور اس کے آلات کی لوکلائزیشن کی شرح 93.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ژانگ نے کہا کہ 168 گھنٹے کا مستحکم آپریشن ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد، پاور گرڈ کو صاف اور مستحکم بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے اس منصوبے کو باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن میں ڈال دیا گیا، جو ایچ ٹی جی آر نیوکلیئر پاور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کی عالمی قیادت کی علامت ہے۔شیداوان ایچ ٹی جی آر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر دسمبر 2012 میں شروع ہوئی۔ اس نے 9سال کی کوششوں کے بعد دسمبر 2021 میں پہلی بار بجلی پیدا کی۔
پاکستان
بھارتی حکومت مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے، ترجمان دفتر خارجہ
ا تاریخی بابری مسجد کے 31ویں یوم شہادت کے موق پر بیان

اسلام آباد۔: پاکستان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے۔
ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کے 31 ویں یوم شادت کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ آج بھارت میں تاریخی ”بابری مسجد“ کے انہدام کی ایک افسوسناک یاد دہانی ہے، آج کے دن 31 سال پہلے بھارتی قانون نافذ کرنے والے حکام کی موجودگی میں ہندو جنونیوں کے ایک ہجوم نے ایودھیا میں اس صدیوں پرانی مسجد کو منہدم کردیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے اس نفرت انگیز فعل کے ذمہ دار مجرموں کو نہ صرف بری کردیا بلکہ مسمار کی گئی مسجد کی جگہ پر مندر کی تعمیر کی بھی اجازت دے دی۔
ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت میں اگلے عام انتخابات سے چند ماہ قبل اس مندر کا افتتاح جنوری 2024 میں متوقع ہے۔ بیان کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کا سبب بننے والا مسلم مخالف جنون بدستور جاری ہے، چند ہفتے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اس بات کا عوام میں کھل کر اظہار کیا کہ مسجد کا انہدام پاکستان کے کچھ حصوں پر دوبارہ دعویٰ کرنے کے نمونے کے طور پر کیا گیا۔
صحت
عالمی ادارہ صحت کا زمبابوے کو انسداد ہیضہ کے لیے ادویات اور سامان کا عطیہ
یہ عطیہ بہت بڑا اثر ڈالنے والا ہے اس وبا کو جلد از جلد ختم ہونا ہے

ہرارے: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے زمبابوے کو ہیضے کی وباء پر قابو پانے میں مدد کے لیے سامان اور ادویات کا عطیہ دیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے افریقہ ماتشیڈیسو موتی نے زمبابوے کے صحت اور بچوں کی دیکھ بھال کے وزیر ڈگلس مومبشورا کو سامان اور ادویات کی کھیپ سونپتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ہیضے کی وباء کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہے، کمیونٹی کو متحرک کرنا ہے، اور انہیں علاج کے مراکز میں منتقل کرنا ہے، تاکہ وہ علاج حاصل کریں جس سے جان بچ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عطیہ بہت بڑا اثر ڈالنے والا ہے اس وبا کو جلد از جلد ختم ہونا ہے۔ واضح رہےکہ زمبابوے میں 30 نومبر تک ہیضے کے مجموعی طور پر 9,895 مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے، جن میں 9,466 صحت یاب ہوئے اور 53 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
انڈونیشیا،آتش فشاں پھٹ جانے سے 11 کوہ پیما ہلاک
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
اے ڈی بی نے پاکستان کےلئے 65کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دوران غزہ میں اب تک 63صحافی جان کی بازی ہار گئے
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
عدالت نے صحت کا رڈ کی بندش پر حکومت سے جواب طلب کر لیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
فلپائن میں زلزلے کے مسلسل دو جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت بالترتیب 6.9 اور 5.4 ریکارڈ