Advertisement

پانچواں ٹی 20 : پاکستان اور انگلینڈ  آج لاہور میں مد مقابل ہونگے

لاہور : پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج  (بدھ) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 28th 2022, 1:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پانچواں ٹی 20 : پاکستان اور انگلینڈ  آج لاہور میں مد مقابل ہونگے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی  بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا  پانچواں  میچ پاکستان کے معیاری و قت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ 

اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں لاہور  پہنچ گئی ہیں ۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں  آج دونوں ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سات ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزدو۔دوسے برابرہے ۔  پہلے مرحلے میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جبکہ دوسرے مرحلے کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہورہے ہیں۔ 

قذافی اسٹیڈیم میں 3 ٹی 20 میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز شام کو شروع ہونے کے باعث تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

خیال رہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ۔  مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

 

 

 

Advertisement