جی این این سوشل

کھیل

نسیم شاہ کی طبیعیت  ناساز ، ہسپتال منتقل

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعیت  ناساز، سینے میں انفیکشن اور تیز بخار کے سبب ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نسیم شاہ کی طبیعیت  ناساز ، ہسپتال منتقل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ بخار کی وجہ سے شدید کمزوری کا شکار ہیں ، انہیں  مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کی سبب نسیم شاہ کے آج کا میچ کھیلنے کے امکان بھی ختم ہوگیا ہے ۔ سپنر ابرار احمد کی پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کا امکان ہے جبکہ عثمان قادر کو آرام کروائے جانے کا امکان ہے ۔ 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر تاحال ان کی طبیعت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل کراچی میں ہونے والے چار میچوں کے بعد سیریز دو دو سے برابر ہے۔

تجارت

معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ، وزیر خزانہ

حکومت مارکیٹ کی استعداد کار اور شفافیت میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے سرمائے کی منڈی پر زیادہ توجہ دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے  ، وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

انہوں نے آج صبح پاکستان سٹاک ایکس چینج کراچی میں گھنٹی بجا کر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ٹیکس نظام میں نقائص دور کرنے اور ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے وزارت قانون اور ایف بی آر کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت ادارہ جاتی اصلاحات جاری رکھنے کیلئے مختصر اوردرمیانی مدت کی دو نکاتی حکمت عملی پرکام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے آغاز، شفافیت کویقینی بنانے اور ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے اس کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں ، معاشی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تیز رفتار اقتصادی ترقی میں سرمائے کی منڈی بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت متعلقہ محکموں کے تعاون سے اقتصادی شرح نمو کیلئے سازگار ماحول تیار کرے گی۔

حکومت مارکیٹ کی استعداد کار اور شفافیت میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے سرمائے کی منڈی پر زیادہ توجہ دے گی۔

وزیرخزانہ نے چینی سرمایہ کاری اور شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکس چینج اور چین کے سٹاک چینج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔

 صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے  کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت نے پہلے ہی بارہ ارب روپے کا رمضان پیکیج دیاہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

احتساب عدالت نے بی آر ٹی پشاور میں پلاٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا

نیب کے وکیل نے کہا کہ بینکوں کو منجمد کرنا قانون کے مطابق ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتساب عدالت نے بی آر ٹی پشاور میں پلاٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا

پشاور: احتساب عدالت نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے دو رہائشی پلاٹ سیل کرنے اور 75 بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق جج محمد یونس نے خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل محمد علی اور پراسیکیوٹر مانک شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ نیب بی آر ٹی اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس تناظر میں ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس اور دو رہائشی پلاٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ اس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

وکیل نے کہا کہ ٹھیکیدار بین الاقوامی ثالثی میں گئے ہیں۔ اس حصے سمیت، ان اکاؤنٹس کو منجمد کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ ڈائریکٹر جنرل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے اور اس منصوبے کے تیسرے غیر ملکی کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ بینکوں کو منجمد کرنا قانون کے مطابق ہے اور نیب اکاؤنٹس ضبط کر سکتا ہے۔

تاہم عدالت نے نیب کی جانب سے پلاٹ اور اکاؤنٹس ضبط کرنے کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کے وکلا کو ہدایت کی کہ اگر وہ اس کے خلاف درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں تو اس سے متعلق اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات

دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے باہمی فائدے کے لئے بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

ایرانی سفیر نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll