پاکستان
اسحاق ڈار آج وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار آج وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، ذرائع کے مطابق ان کی حلف برداری کی تقریب صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سینیٹر اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف لیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے حلف لیا۔
مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔
جرم
مولانا ضیاءالرحمان کے قتل میں ملوث 4ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا
ملزمان کو تکنیکی تحقیقات کی مدد سے حراست میں لیا گیا، پولیس

پولیس نے مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان کو تکنیکی تحقیقات کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں ایف بی آر کے دفتر کے قریب مولانا ضیاء الرحمان کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔پولیس نے واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی اور ملزمان کو کراچی کے علاقے سنٹرل سے حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 12 ستمبر کو مولانا ضیاء الرحمان کو موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں سے تین کی شناخت زبیر ، یاسین اور حق نواز گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ ملزمان نے موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت کرنے پر مولانا ضیاء الرحمان کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی طور پر واردات کو ٹارگٹ کلنگ بتایا گیا تھا۔ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے
پاکستان
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر درخواستوں کی سماعت کل ہو گی
عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے لئے سرکاری ٹی وی کو ہدایات جاری کر دی گئیں

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کرے گا۔عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنےکےلئے سرکاری ٹی وی کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
18 ستمبر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف آئینی درخواستوں پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ صبح ساڑھے 9 بجے درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس نے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد اس کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا
واضع رہے کہ پی ڈی ایم دور میں منظور کیے گئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف عدالت عظمیٰ میں ایک مقدمہ کئی ماہ سے زیر التوا ہے۔سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں8 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ بارایوسی ایشن کی درخواست حکم امتناع جاری کیا تھا۔ اس کے بعد سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔
پی ڈی ایم دور حکومت میں بینچز کی تشکیل کے حوالے سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے نام سے ایک قانون منظور کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ کے سامنے کسی وجہ، معاملہ یا اپیل کو چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز پر مشتمل ایک کمیٹی کے ذریعے تشکیل دیا گیا بینچ سنے گا اور اسے نمٹائے گا، کمیٹی کے فیصلے اکثریت سے کیے جائیں گے۔
پاکستان
انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، نگران وزیر اطلاعات
مولانا فضل الرحمان بڑی جماعت کے رہنما ہیں، ان کے بیان کا مناسب جواب الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے، مرتضی سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کے ذمہ دار ہیں، مولانا فضل الرحمان بڑی جماعت کے رہنما ہیں، ان کے بیان کا مناسب جواب الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بڑی جماعت کے رہنما ہیں، ان کا بیان الیکشن کمیشن نے دیکھ لیا ہوگا، وہی اس کا مناسب جواب دے سکتے ہیں۔ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کے ذمہ دار ہیں۔
نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات سدا بہار ہیں اور ان کا مستقبل بہت شاندار ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اورخلیج تعاون کونسل نےآزادتجارتی معاہدہ کوحتمی شکل دے دی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل
-
پاکستان 2 دن پہلے
نگراں حکومت نے چین، سعودی عرب سے 11 بلین ڈالر قرض مانگ لیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں خود کش حملہ، دو دہشتگرد ہلاک
-
تجارت ایک دن پہلے
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
تفریح 8 گھنٹے پہلے
اداکارہ ماہرہ خان اپنے پرانے دوست سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر