پاکستان
" اینی ہاؤ ، ہے تو بیرونی سازش " عمران خان اور اعظم خان کی بھی تہلکہ خیز آڈیو لیک ہوگئی
سابق وزیراعظم عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی جس میں انہیں امریکی سائفر کے معاملے پر حکمت عملی بناتے سنا جاسکتا ہے۔

سامنے آنیوالی آڈیو میں مبینہ طورپر عمران خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ " اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔۔ نام نہیں لینا امریکہ۔۔۔ بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی ".
اعظم خان کہتے ہیں کہ" سر! میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ جو سائفر ہے نا۔۔۔ میرا خیال ہے ایک میٹنگ کرلیتے ہیں اس کے اوپر" ویڈیو کے آخر میں عمران خان کہتے ہیں کہ "اینی ہاؤ ، ہے تو یہ بیرونی سازش "
آڈیو سنیں :-
پاکستان
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے پلان طلب
میٹ ایکسپورٹ میں بہت پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، بریفنگ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوشت کی ایکسپورٹ 5 گنا بڑھانے کیلئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔ میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے 21 رکنی وفد نےملاقات میں لائیوسٹاک پروڈکشن بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔
محسن نقوی نے لائیوسٹاک پروڈکشن کے لئے ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
ملاقات کے دوران بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پاکستان سے 500 ملین ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ کیا جا رہا ہے، لاہور سے 300 ملین ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ ہو رہا ہے، میٹ ایکسپورٹ میں بہت پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں دیں گے، گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے وفاق سے بھی رابطہ کیا جائے گا، میٹ پروڈکشن اور ایکسپورٹ بڑھنے سے فارمر خوشحال ہوگا۔ میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی قابل عمل تجاویز پر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔
پاکستان
کسی بھی غیر ملکی کو غیرقانونی طور پر پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائےگا ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب
ملاقات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق سپورٹ، کوآرڈینیشن اور تعاون پر بھی گفتگو کی گئی

محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ فلپاکونڈلر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق سپورٹ، کوآرڈینیشن اور تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف واضح پالیسی اپنائی ہے، پنجاب حکومت وفاق کی گائیڈ لائنز پر عمل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سے15ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، تمام عمل کو شفاف بنایا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
نمائندہ یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین نے کہا کہ انخلاء اور اس عمل کو ریگولیٹ کرکے دستاویزی شکل دینا اچھا اقدام ہے۔
علاقائی
نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقرکی دنیا میں بسنے والے تمام سندھیوں کو یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں یوم سندھی ثقافت پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں یوم سندھی ثقافت پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے یہ پیغام اتوار کو وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے بیان میں دیا۔
نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے کہا کہ سندھ کی ثقافت مہذب تہذیب اور روایات کی امین ہے اور سندھ صوفی ازم کی دھرتی ہے، جہاں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی، لعل شہباز قلندر، سچل سرمست، عبداللہ شاہ غازی جیسے عظیم صوفیا کرام کا سایہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھی ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری اور اخلاق و محبت کے جذبوں کا حسن سب سے اعلیٰ ہے۔ اجرک کے رنگوں کی طرح سندھ کی ثقافت بھی دلکش امتزاج کی حامل ہے۔ جسٹس (ر) باقر نے کہا کہ آج کا دن نسل پرستی، انتہا پسندی اور ہر قسم کی تفریق کے خلاف محبت کا درس دیتا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سردی آتے ہی مرغی کے انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
چلاس مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات
-
تفریح ایک دن پہلے
اینیمل باکس آفس کلیکشن کا پہلا دن: رنبیر کپور کی فلم نے شمالی امریکہ میں تاریخ رقم کی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوپ 28 کانفرنس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ،انوارلحق کاکڑ
-
علاقائی 2 دن پہلے
کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ