راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فارمیشنز ہر طرح کے خطرے سے نمنٹے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ملک کی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت بدترین سیلاب اورامدادی کاموں میں فارمیشنزکی کوششوں پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت سیلاب متاثرین کی بحالی یقینی بنائی جائے گی۔
کورکمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالےکیلئے فارمیشنز کےکردارکی تعریف کی، ساتھ ہی آرمی ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اسٹاف کی خدمات کوبھی سراہا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے انجینئرزاور ایف ڈبلیو اوکی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فارمیشنز ریلیف بحالی اورتعمیرنو میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی کو جلد ازجلد یقینی بنائیں۔

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں سیکیورٹی امور باالخصوص بارڈرزکی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی اور پاک فوج کے دیگرپیشہ ورانہ امورپربھی سیرحاصل گفتگو ہوئی۔ کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دینگے۔
آرمی چیف نے فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارمیشنزہرطرح کےخطرے سےنمٹنےکیلئےتیار رہیں اوردہشت گردی کےخاتمےکیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل





