جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے :وزیرخارجہ 

واشنگٹن : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے :وزیرخارجہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو  نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے۔ پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بہت کچھ کرنا ہے  ، متاثرین کے لیے ہم جتنا بھی کریں وہ ناکافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے،تجارت،زراعت،صحت اور دیگرشعبوں میں مزید پیشرفت کا امکان ہے،امریکا کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد کرنا تھا، سیکرٹری جنرل نے یواین اجلاس میں سیلاب کو سہرفہرست رکھا۔ 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہماری خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا۔ شکر ہے اب درست سمت میں چل رہے ہیں ،  غلطی عمران  خان کرے اور سزا اسدمجید کودوں یہ ناانصافی ہوگی ، اسدمجید اپنی ذمہ داریاں ادا کررہےہیں ، غیرذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا۔ 

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 6 ماہ میں پاکستان کے مختلف ممالک سے تعلقات میں بہتری ہی آئی ہے ۔ سیلاب کے علاوہ ہماراایجنڈاامریکاسے تعلقات میں بہتری لاناتھا۔ 

بلاول بھٹونے مزید کہا کہ  موسمیاتی تبدیلی کےشکار 10 بڑے ملکوں کو مل کر آواز اٹھاناہوگی ،  پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق مل کر کام کرنا چاہیے، موسمیاتی تبدیلی کےمسائل پر اتفاق نہ ہوا تونقصان دنیاکاہوگا ، موسمیاتی تبدیلی کا واحد حل مل کرکام کرنا ہے۔ 

پاکستان

تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل

تجارتی معاہدوں پر ممکنہ پابندیوں کا فوری جائزہ نہیں لے رہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاک ایران تجارتی معاہدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارت معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی معاہدوں پر ممکنہ پابندیوں کا فوری جائزہ نہیں لے رہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہیں، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل کو آگاہ کر دیا کہ امریکا بے گھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے، رفاہ میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی، کوئی جواز نہیں کہ رفاہ میں اسرائیل فوجی آپریشن کرے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز دورے کے پہلے دن پاکستان اور ایران کے درمیان 8 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام  آباد سمیت دیگر افسران معطل

قومی خزانے کا سینکڑوں ارب قانونی تنازعات کا شکار ہے، کسی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، وزیر اعظم شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام  آباد سمیت دیگر افسران معطل

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران معطل کرنے اور انکوائری کا حکم دے دیاہے۔ 

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران کو معطل کر کے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر اصلاحات کے جلد اور فوری نفاذ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ذاتی طور پر اس عمل کی نگرانی کا فیصلہ کیا تھا۔بیان کے مطابق ٹیکس ٹربیونلز میں اس وقت حکومت کے سینکڑوں ارب روپے کے کیسز زیر سماعت ہیں، وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کیسز کے جلد نمٹائے جانے کی درخواست کی تھی، حال ہی میں اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایسے ہی ایک کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر وزیرِ اعظم نے نوٹس لیا۔ 

بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعہ کی انکوائری کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قومی خزانے کے سینکڑوں ارب روپے قانونی تنازعات کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی قبول نہیں کروں گا۔ اپنے عوام سے کئے گئے عہد کے تحت ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ ملک و قوم کی ایک ایک پائی بچانے اور محصولات میں اضافے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معزز مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خیر مقدم کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معزز مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خیر مقدم کریں گی۔ 

ایرانی صدر مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔ ابراہیم رئیسی مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ ایرانی صدر بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایرانی صدر کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

کراچی اور لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی  گزشتہ روز جاری کر دیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے باعث شہر میں مقامی عام تعطیل ہوگی، آج تمام تعلیمی ادارے سکول کالج یونیورسٹی بند ہونگے، تاہم پنجاب اور کراچی کے سو ل سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے ۔ 

واضح رہے کہ  ڈی سی آفس اور ضلعی دفاتر بھی  بند ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll