جی این این سوشل

دنیا

کابل :  تعلیمی ادارے میں خودکش دھماکا ، 19 افراد ہلاک 

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کے تعلیمی ادارے میں خودکش بم دھماکے میں 19 افراد ہلاک  اور 29  زخمی ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کابل :  تعلیمی ادارے میں خودکش دھماکا ، 19 افراد ہلاک 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس  ترجمان نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح کابل کے مغربی علاقےدہشتِ برچی میں  ایک تعلیمی مرکز میں خودکش بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ کاج نامی ایک تعلیمی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں بدقسمتی سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اور لوگ زخمی ہوئے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، حملے کی نوعیت اور ہلاکتوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ شہری اہداف پر حملہ دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاق کے فقدان کو ثابت کرتا ہے۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز اور تصاویر میں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔  ایک سال قبل اسی علاقے میں ایک تعلیمی مرکز پر خودکش حملے کا دعویٰ کیا تھا جس میں طلبہ سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی سے دو دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوا اور تشدد میں نمایاں کمی آئی تاہم حالیہ مہینوں میں سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان

توشہ خانہ  ٹو کیس : ضمانت کے باوجود بشری بی بی رہا نہ ہو سکی

سینئر سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث روبکار جاری نہ ہوسکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ  ٹو کیس : ضمانت کے باوجود بشری بی بی رہا نہ ہو سکی

توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکرلی ہے ،مگر روبکار جاری نہ ہونے کے باعث ان کی رہائی نہیں ہو سکی۔

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث روبکار جاری نہ ہو سکی، جبکہ  ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور کے بھی رخصت پر ہونے کے باعث آج رہائی نہ ہو سکی، ۔پاکستان تحریک انصاف کے وکلا مچلکے لئے ایک عدالت سے دوسری عدالت چکر لگاتے رہ گئے، عدالتی وقت ختم ہو گیا۔

بشریٰ بی بی کے وکلا خالد یوسف چودھری اور خدیجہ صدیقی نے ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس کی عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا  مگر ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس پہلے ہی کمرہ عدالت سے روانہ ہو چکے تھے۔

بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے سیشن جج ویسٹ کی عدالت سے بھی روبکار جاری کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر عدالتی عملہ نے موقف اختیار کیا کہ سپیشل جج سینٹرل کے ڈیوٹی ججز کی لسٹ میں سیشن جج ویسٹ کا نام شامل نہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج میاں گل حسن اورنگزیب نے آج عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں  10،10 لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض  ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا،مگر عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے بشری بی بی کی رہائی نہیں ہو سکی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی تبادلے ، تعاون اور رابطوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن  کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر اور سفیر رضا بشیر تارڑ نے پاکستان اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تبادلے اور تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے رابطوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے ڈاکٹر لبنا ظہیر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور جاپان کے درمیان مضبوط تعلقات پر خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی جاپان کی بھرپور ثقافت اور اس کے علمی امور کو اجاگر کیا گیا۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے معروف جاپانی یونیورسٹیوں کے درمیان روابط قائم کرنے میں سفیر سے تعاون کی درخواست کی جس پر سفیر رضا بشیر تارڑ نے پنے مکمل تعاون کو یقینی دہانی کرائی انہوں نے اس طرح کی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو جاپانی اسکالرشپ پر جاپان میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربات کے ساتھ جاپانی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ مواقع کے بارے میں معلومات لیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک بھارت کرتارپورراہداری معاہدے میں توسیع

معاہدے کی مدت میں 5 سال کے لیے مزید توسیع کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اک بھارت کرتارپورراہداری معاہدے میں توسیع

پاکستان نے بھارت کے ساتھ گردوارہ دربار سنگھ کرتارپور معاہدے میں مزید پانچ سال کی توسیع کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق معاہدہ 24 اکتوبر 2019 کو وجود میں آیا تھا جس میں مذید توسیع پاکستان کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کا مظہر ہے۔

معاہدے کے تحت بھارت سے دربار سنگھ کرتارپور آنیوالے زائرین کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر ہے۔

کرتارپور راہداری کے ذریعہ ہزاروں سکھ  یاتری اپنے مقدس مقام کی زیارت سے مستفید ہوتے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی برسوں پرانی خواہش کو تکمیل ملی۔ پاکستان کرتارپور راہداری کو دنووں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور امید کی راہداری قرار دیتا ہے۔

واضح رہے کہ کرتارپور راہداری معاہدے کا افتتاح 9 نومبر 2019 کو اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی 550 ویں برسی کے موقع پر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll