چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آگیا۔


ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے، عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانےکے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنےکا حکم جاری کیا تھا، اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا، عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی، پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتارکیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے عوام سےگذارش کی ہےکہ وہ افواہوں پر کان مت دھریں۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملہ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 1, 2022
وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے۔عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔
معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے
1/2
خیال رہے کہ تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے بنی گالہ روانہ ہوگئی ہے جس کے بعد عمران خان سخت سکیورٹی میں بنی گالہ سے روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان ابھی بنی گالا میں موجود ہیں اور ان کے گھر سے کسی نامعلوم جگہ جانے کی خبردرست نہیں، عمران خان کی آج گرفتاری محض قیاس آرائیاں ہیں۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 12 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 12 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 11 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 12 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 12 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 11 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago



