راولپنڈی:اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات پاک فوج کا حوالدار بابر صدیق ڈیوٹی کے دوران شہید ہو گئے۔

شائع شدہ 4 years ago پر Oct 2nd 2022, 2:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حوالدار بابر صدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، اسی دوران حملہ آور نے چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار بابر شدید زخمی ہوئے۔
بیان کے مطابق 35 سالہ حوالدار بابر کو قریبی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ شہید شکر گڑھ کا رہائشی تھا اور اس کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن میں اب تک پاکستان کے 171 فوجیوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے مختلف مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات





