پاکستان
عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان، چھٹی کے روز عدالت کھل گئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے معاملے پراسلام آباد ہائی کورٹ چھٹی کے روز کھل گئی۔عمران خان کی جانب وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ دائری برانچ کا عملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔دائری برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان بھی ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کےکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
کھیل
ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کا پیر سے آغاز
پاکستان شاہینز قاسم اکرم کی قیادت میں 30 ستمبر کو چین کے شہر ہانگزو کے لیے روانہ ہوں گے،پی سی بی

ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کا پیر سے آغازہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان شاہینز کل پیر سے 29ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گے۔
پاکستان شاہینز قاسم اکرم کی قیادت میں 30 ستمبر کو چین کے شہر ہانگزو کے لیے روانہ ہوں گے۔لاہور میں بارش کے باعث کھلاڑی کل باب وولمر انڈورا سکول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔
پاکستان شاہینزقاسم اکرم(کپتان)، عمیر بن یوسف (نائب کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، ارشد اقبال، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، مرزا طاہر بیگ، محمد حسنین، محمد اخلاق(وکٹ کیپر)، روحیل نذیر، شاہنواز دہانی، سفیان مقیم اور عثمان قادر پر مشتمل ہے۔ن
ان ٹریولنگ ریزرومیںعبدالواحد بنگلزئی، مہران ممتاز، محمد عمران جونیئر، محمد عرفان خان نیازی اور مبصر خان کو شامل کیا گیا ہے۔سپورٹ اسٹاف میں شاہد اسلم٠ہیڈ کوچ اور منیجر، عمر رشیدبولنگ کوچ، حنیف ملک بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ اور حافظ نعیم الرسول فزیو تھراپسٹ کے فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان
نگران وفاقی وزیر وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ 25 سے 26 ستمبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے اتوار کو قطر روانہ ہوگئے۔
قطر کے وزیر مملکت برائے ثقافت اور اسلامی عالمی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم او آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل نے مشترکہ طور پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت کو مدعو کیا ہے۔
نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو ثقافتی امور پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ ثقافتی منصوبہ بندی اور ترقی کے اشاریوں کے شعبوں میں مشترکہ ثقافتی عمل کو بڑھایا جائے اور ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ وغیرہ سے نمٹا جاسکے۔
پاکستان
عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان
چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پر عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے
تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیّت کا مظہر ہے۔ مقبولیت کے تمام معیارات کے مطابق عمران خان بلاشرکتِ غیرے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔
تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کا بیان
— PTI (@PTIofficial) September 24, 2023
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار
نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیّت کا مظہر ہے،
تحریک…
ترجمان نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔
پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ دستور، قانون، جمہوریت اور اخلاق نگران وزیراعظم کو سیاست و انتخاب پر اثرا انداز ہونے کے کسی غیرفطری، غیرجمہوری اور غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے، انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکہ کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ATACMS میزائل دے گا
-
تجارت ایک دن پہلے
آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز لاہور میں لینڈ
-
پاکستان 2 دن پہلے
ڈاکٹر امجد ثاقب بے نظیر انکم سپورٹ کے چیئر پرسن تعینات
-
تجارت ایک دن پہلے
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
پاکستانی مکینک نے پانی پر چلنے والی موٹر سائیکل بنا ڈالی
-
پاکستان ایک دن پہلے
ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل