جی این این سوشل

پاکستان

جج دھمکی کیس:عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں  عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جج دھمکی کیس:عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے  جج دھمکی کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت منظور کی۔

عدالت نے عمران خان  کو دس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عمران خان کو کیس میں10 اکتوبر سے پہلے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا۔

درخواست  میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان کے خلاف ابتدائی طور پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا۔ہائی کورٹ نے دہشت گردی کی دفعات ختم کیں تو کیس منتقل ہو گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت سے کیس منتقل ہونے پر ضمانت بھی مسترد ہو گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی مخالف حکومت نے بدنیتی کے تحت جھوٹا مقدمہ بنایا۔کیس درج کرنے کا مقصد کرپشن مافیا کے خلاف پرامن تحریک کو روکنا ہے۔مقدمے کا مقصد عمران خان کو گرفتار کر کے پرامن سیاسی تحریک کو روکنا ہے۔

جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری  جاری کیے جانے کے معاملے پراسلام آباد ہائی کورٹ  چھٹی کے روز کھلی ۔درخواست دائر کرنے کے لیے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان ہائیکورٹ پہنچے تھے۔عمران خان کی جانب سے بائیو میٹرک سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

واضح  رہے کہ  گزشتہ روزاسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف   خاتون جج  کو دھمکی  دینے کےکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

دنیا

دنیا کے پہلے فورتھ جنریشن ٹیکنالوجی کے حامل جوہری پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا

یہ منصوبہ، جس کے لیے چین مکمل طور پر آزادانہ املاک دانشورانہ حقوق کا مالک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا کے پہلے فورتھ جنریشن ٹیکنالوجی کے حامل جوہری پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا

بیجنگ: دنیا کا پہلے فورتھ جنریشن ٹیکنالوجی کے حامل جوہری پاور پلانٹ نےباضابطہ طور کام شروع کر دیا ہے۔خبررساں ادارے سنہوا نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن اور چائنا ہوانینگ گروپ کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا کا پہلا فورتھ جنریشن کا جوہری پاور پلانٹ، شیداوان ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر (ایچ ٹی جی آر)نیوکلیئر پاور پلانٹ، بدھ کو مشرقی چین کے صوبہ شانڈونگ میں باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن میں چلا گیا ہے۔

یہ منصوبہ، جس کے لیے چین مکمل طور پر آزادانہ املاک دانشورانہ حقوق کا مالک ہے، رونگچینگ کاؤنٹی، ویہائی سٹی میں واقع ہے اور اسے چائنا ہوانینگ گروپ، سنگھوا یونیورسٹی اور چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ہوانینگ شیڈاو بے نیوکلئیر پاور کمپنی کے جنرل منیجرژانگ ینزونے چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی ) کو بتایا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی نصب صلاحیت 200,000 کلوواٹ ہے اور اس کے آلات کی لوکلائزیشن کی شرح 93.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ژانگ نے کہا کہ 168 گھنٹے کا مستحکم آپریشن ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد، پاور گرڈ کو صاف اور مستحکم بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے اس منصوبے کو باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن میں ڈال دیا گیا، جو ایچ ٹی جی آر نیوکلیئر پاور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کی عالمی قیادت کی علامت ہے۔شیداوان ایچ ٹی جی آر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر دسمبر 2012 میں شروع ہوئی۔ اس نے 9سال کی کوششوں کے بعد دسمبر 2021 میں پہلی بار بجلی پیدا کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں امدادی سامان کی رسائی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، امریکا

غزہ میں پہنچنے والی امداد کوبڑھانے کی ضرورت ہےجو اسرائیلی حکومت پر واضح کر دیا ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں امدادی سامان کی رسائی  کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، امریکا

امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں ایندھن اور دیگر امداد کی رسائی کی اجازت دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں پہنچنے والی امداد کافی نہیں ہے۔ اسے بڑھانے کی ضرورت ہے اور ہم نے اسرائیل کی حکومت پر یہ واضح کر دیا ہے۔اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ پیر کو 100 امدادی ٹرک اور تقریباً 69 ہزار لیٹر ایندھن مصر سے غزہ پہنچایا گیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجاک نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ یہ امداد 170 ٹرکوں اور ایک لاکھ 10 ہزار لیٹر ایندھن کی یومیہ اوسط سے بہت کم ہے جو 24 سے 30 نومبر کے درمیان جنگ میں وقفے کے دوران فلسطین میں داخل ہوئی ۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گذشتہ ہفتے سات اکتوبر کو غزہ سے اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے اپنے تیسرے دورے پر اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ امداد کی ترسیل میں اضافہ کرے اور حماس کے خلاف کارروائی میں شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچائے۔

واضع رہے کہ اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس پر دھاوا بول دیا تھا۔گذشتہ ہفتے زمینی حملے، جسے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی کارروائی سمجھا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سلامتی کونسل اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے، امیر قطر

اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے دوران تمام اخلاقی معیارات کو پامال کیا ہے، تمیم بن حماد آل ثانی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلامتی کونسل اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے، امیر قطر

امیر قطر تمیم بن حماد آل ثانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے۔

انہوں نے دارالحکومت دوحہ میں خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران بین الاقوامی برادری کی طرف سے غزہ میں جاری تصادم کو روکنے کے اقدامات میں ناکامی کو شرمناک قرار دیا۔

امیر قطر نے کہا کہ یہ بہت شرمناک ہے کہ بین الاقوامی برادری2 ماہ سے انتہائی سنگین جرائم کو جاری رکھنے کی اجازت دیئے ہوئے ہے اور ایک منظم اور شعوری انداز میں معصوم شہریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جس میں خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی کا متبادل نہیں ہو سکتی ہے۔ خطے میں المیے اور سانحات سے بچنے کا یہی واحد راستہ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے ان کی ریاست کے حق کو تسلیم کر ے۔

تمیم بن حماد نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے دوران تمام اخلاقی معیارات کو پامال کیا ہے، انفرا سٹرکچر کو تباہ کیا اور انتہائی انسانی ضروریات کی فراہمی کو معطل کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے شہریوں کا نشانہ بنانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا اپنے دفاع کا حق کسی صورت اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کرے۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll