پاکستان
نصیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ نصیر آباد کے علاقے نوتال میں پیش آیا۔ ملزمان کی جانب سے سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 4 دپشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، کلاشنکوف اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
تجارت
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی
انٹر بینک میں 20پیسے سستا ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے سستا ہوا جس کے تحت ڈالر 285.17سےکم ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/vnEm6QRcGW#SBPExchangeRate pic.twitter.com/BD7DIQ5kMX
— SBP (@StateBank_Pak) December 1, 2023
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 1159 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 297 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 74 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 52 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی آج کے دن 21 ارب 10 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,779 جبکہ کم ترین سطح 60,576 رہی ۔
پاکستان
190ملین پاؤنڈ ، چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس دائر
ریفرنس میں عمران خان کے علاوہ بشریٰ بی بی ، فرخ گوگی سمیت 8 ملزمان کے نام شامل

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سمیت دیگرملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکردیا۔
نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل (القادر ٹرسٹ) میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور ریفرنس دائر کیا، احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8 ملزمان کے نام دیے گئے ہیں، جن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ بشری بی بی، فرح گوگی، بیرسٹر ضیاء مصطفی، ذوالفقارعلی (ذلفی) بخاری اور شہزاد اکبر سمیت دیگر شامل ہیں اس کے علاوہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔
جرم
طالبا ت کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی طالبہ سے کوئی ذاتی رنجش ثابت نہیں ہوئی

لاہور : لاہور کے علاقے سندر میں طالبات کی بس پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
سندر سے مری کی جانب جانے والی گاڑی پر ملزمان نے فا ئرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق ہو گئ تھی جبکہ باقی زخمی ہو گئیں تھیں زخمیوں کو لاہور جنرل اسپتال پہنچایا گیا تھا ۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی طالبہ سے کوئی ذاتی رنجش ثابت نہیں ہوئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
کالج طالبات کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار#GNN #GNN_Updates #NewsUpdates #BreakingNews pic.twitter.com/9AJuVONiV1
— GNN (@gnnhdofficial) December 1, 2023
ملزمان نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کرایہ پر حاصل کی ہوئی تھی ، پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پتو کی سے ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
-
صحت 2 دن پہلے
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا
-
دنیا ایک دن پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے