جی این این سوشل

پاکستان

اکتوبر، نومبر کے مہینے خطرناک ہیں، منظور وسان کا دعویٰ

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال اکتوبر اور نومبر کے مہینے بڑے خطرناک ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اکتوبر، نومبر کے مہینے خطرناک ہیں، منظور وسان کا دعویٰ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

منظور وساں جو اپنے خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ انہوں نے اکتوبر اور نومبر کے حوالے سے ایک اور دعویٰ کر دیا۔

پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات 2023 میں ہوں گے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انتخابات ایک سال کے لیے بڑھا دیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پرانے چہرے تھوڑا آرام کریں گے اور نئے چہرے جیلوں میں جائیں گے۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دونوں متحرک ہوں گی۔

منظور وسان نے کہا کہ ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہوں گے اور رواں سال اکتوبر، نومبر کے مہینے بڑے خطرناک ہیں۔

 
 

صحت

انجیکشنز سے بینائی جانے والے سٹاک کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے،نگران وزیر صحت

2 سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈاکٹر ندیم جان

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

انجیکشنز سے بینائی جانے والے سٹاک کو  مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے،نگران وزیر صحت

انجیکشنز سے بینائی جانے کے معاملے پر نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ انجیکشنز کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے جبکہ 2 سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ آنکھوں کے انجیکشن کی شکایات ملتان، قصور اور فیصل آباد سے بھی آئی تھیں، سپلائرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، مختلف زاویوں سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مریضوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے، چاہتے ہیں کہ صحت کے شعبے میں بہتری عوام کو نظر آئے، واقعہ کی تحقیقات کے بعد فائنل سٹیٹمنٹ جاری کریں گے۔

نگران وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ یہ ٹیکہ 100ملی گرام کا ہے، ایسے واقعات قصور اور صادق آباد میں بھی ہوئے، اس وقت مریضوں کی تعداد 14 سے 20 کے درمیان ہے۔  ہم نے سب سے پہلے نوید اور حافظ بلال کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، یہ بڑے ظالم لوگ ہیں، ایک انجیکشن پر 1 لاکھ روپے تک کما رہے تھے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نگران وفاقی وزیر وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

نگران وفاقی وزیر وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے  قطر روانہ

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ 25 سے 26 ستمبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے اتوار کو قطر روانہ ہوگئے۔

قطر کے وزیر مملکت برائے ثقافت اور اسلامی عالمی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم او آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل نے مشترکہ طور پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت کو مدعو کیا ہے۔

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو ثقافتی امور پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ ثقافتی منصوبہ بندی اور ترقی کے اشاریوں کے شعبوں میں مشترکہ ثقافتی عمل کو بڑھایا جائے اور ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ وغیرہ سے نمٹا جاسکے۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

جرم

21سالہ نوجوان قتل ،ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثا نے جی ٹی روڈ بلاک کردیا

ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث ورثاء  نے نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا جس کےباعث جی ٹی روڈ سے آنے جانے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

21سالہ نوجوان قتل ،ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثا نے  جی ٹی روڈ بلاک کردیا

گوجرانوالہ : علی ٹاؤن کے علاقے میں 21 سالہ نوجوان کو شدید تشدد کرنے کے باعث قتل کیا گیا تھا ۔

ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث ورثاء  نے نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا جس کےباعث جی ٹی روڈ سے آنے جانے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ۔

مقتول کے ورثاء نے چن داقلعہ چوک بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک شدید متاثر ہو رہی ہے ، مسافروں کا گاڑیا ں روک کر احتجاج کو ختم کرنے کا مطالبہ ۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج اسی طرح جاری رہے گا ۔

پولیس کے اعلی افسران نے واقعے کا نوٹس لے کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، پولیس کی جانب سے مقتول کے ورثاء سے مذاکرات جاری ہیں ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ، پولیس کا مزید کہناہے کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرارواقعے سزا دلوائیں گے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll