Advertisement
پاکستان

نصیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 2nd 2022, 4:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نصیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

 

پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ نصیر آباد کے علاقے نوتال میں پیش آیا۔ ملزمان کی جانب سے سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 4 دپشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، کلاشنکوف اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

Advertisement