آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکا کے سرکاری دورے کے دوران اقوامِ متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر برائے سیکریٹری جنرل جنرل بیرامے ڈیوپ (سینیگال) سے ملاقات ہوئی ہے۔


پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی قدرتی آفت اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اس موقع پر اقوامِ متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحران کے دوران ان کے ردِعمل میں اقوامِ متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یو این کے ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید بتایا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے متاثرینِ سیلاب کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل بیرامے ڈیوپ نے اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 7 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 10 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 11 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 11 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 6 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 11 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 11 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago







