Advertisement
پاکستان

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جیل میں ملاقات میں کیا بات ہوئی ، سینئر صحافی عمران یعقوب نے بتا دیا

لاہور : سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے پروگرام میں بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی جیل میں ملاقات میں طے کیا گیا کہ مسلم لیگ ن آئندہ کیا کرے گی۔ شہباز شریف نے حمزہ شہباز سے کہا کہ ہماری توجہ اگلے الیکشن میں ہونی چاہیئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 4th 2021, 2:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے پروگرام " ویو پوائنٹ " میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار عمران یعقوب خان  نے کہا کہ  جیل میں آج شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے درمیاں ملاقات ہوئی جس میں طے کیا گیا کہ مسلم لیگ ن آئندہ کیا کرے گی۔شہباز شریف نے حمزہ شہباز سے کہا کہ ہماری توجہ اگلے الیکشن میں ہونی چاہیئے۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار عمرا ن یعقوب خان نے پروگرام میں بتایا کہ  شہباز شریف نے حمزہ شہباز سے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ  ہم اپنے اصل مقصد کو بھول جائیں  ، ہم نے پیپلزپارٹی کی باتوں میں نہیں آنا لہذا  آپ اپنے رابطے تیز کریں اور اگلے الیکشن پر پوری توجہ مرکوز کریں۔

Advertisement