پاکستان ریلوے نے سیلاب سے تباہ انفراسٹرکچر کیلئے وفاق سے 528 ارب روپے مانگ لیے
پاکستان ریلوے نے سیلاب سے تباہ انفراسٹرکچر کیلئے وفاق سے 528 ارب روپے مانگ لیے جس کی سمری بھی ارسال کر دی گئی ہے۔


پاکستان ریلوے کی سمری کے مطابق سیلاب سے ریلوے مین لائن ون، ٹو، تھری پر3187 کلومیٹر ٹریک کو نقصان پہنچا ہے، سیلاب سے ریلوے کا 917 کلومیٹرٹریک جزوی طور پر تباہ ہو گیا ہے جس کی تبدیلی کیلئے 433 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
حیدرآباد، میر پورخاص، کھوکھرا پار، وزیرآباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ چمن سیکشن پر109 کلومیٹر ٹریک متاثرہوا ہے، جبکہ لاہور 123 کلومیٹر ریلوے ٹریک کوجزوی نقصان پہنچا ہے،
جس کی بحالی پر17 ارب روپے خرچ ہوں گے، کراچی، سکھر،کوئٹہ، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور ڈویژن کے ریلوے اسٹیشنز کو بھی جزوی نقصان پہنچا، اسٹیشنز کی بحالی کیلئے 6ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
سمری کے مطابق ریلوے ڈویژن دفاتر کی بحالی پر 3 ارب روپے خرچ ہوں گے، کراچی، سکھر، ملتان اور لاہور ڈویژن میں سیلاب سے تباہ سگنلنگ سسٹم کی بحالی کا تخمینہ 53 ارب روپے لگایا گیا ہے، مواصلاتی ٹاورز اور آلات کیلئے6 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیاہے۔
ریلوے سمری میں 41 یارڈ ڈرینز کو پہنچنے والے جزوی نقصان اور بحالی کا تخمینہ 2 ارب 23 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 6 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل










