پاکستان

وزیراعظم کچھ دیر میں ٹیلی فون پر شہریوں سے گفتگو کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج فون کالز پر عوام سے مخاطب ہوں گے، وزیراعظم ساڑھے گیارہ بجےسے ایک بجے شہریوں کی ٹیلی فون کالز لیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 4th 2021, 8:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیراعظم عمران خان کی فون کالز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج 77 منٹ تک عوام سے مخاطب ہوں گے۔آج دن ساڑھے 11 بجے سے 12 بج کر 58 منٹ تک کالز کا پہلا دورانیہ ہو گا۔

اس کے بعد 12 بج کر 3 منٹ سے 12 بج کر 29 منٹ تک دوسرا دورانیہ ہو گا جب کہ 12 بج کر 32 منٹ سے 12 بج کر 55 منٹ تک تیسرا دورانیہ ہو گا۔ اس حوالے سے وزیر سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں وزیراعظم  شہریوں سے بات چیت کریں گے۔تمام بات چیت براہ راست دکھائی جائےگی۔