جی این این سوشل

دنیا

بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، پائلٹ ہلاک 

نیودہلی :  بھارتی فوج کا  چیتا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے علاقے توانگ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، پائلٹ ہلاک 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  آرمی ایوی ایشن کا چیتا ہیلی کاپٹر تقریباً 10  بجے  معمول کی پرواز  کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ۔ 

حادثے میں زخمی  دونوں پائلٹس کو قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں  ایک پائلٹ  لیفٹیننٹ کرنل سوربھ یادوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ 

دوسرے زخمی  پائلٹ کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

حادثے کی وجہ  تاحال معلوم نہیں ہو سکی  ہیں اور اس بارے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ 

پاکستان

الیکشن میں سلیکشن نہیں ہونے دیں گے، امیر جماعت اسلامی

8 فروری عوام کیلئے ظلم کے نظام سے نجات کا دن ہوگا، سراج الحق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن میں سلیکشن نہیں ہونے دیں گے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری عوام کیلئے ظلم کے نظام سے نجات کا دن ہوگا۔ قوم بیدار ہو چکی ہے، الیکشن میں سلیکشن نہیں ہونے دیں گے، اگر جمہوریت ڈی ریل ہو گئی تو دوبارہ ٹریک پر لانا مشکل ہو گا  غزہ اور کشمیر پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وقت دور نہیں جب مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی اور کشمیر پر بھارت کے تسلط کا خاتمہ ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 75 سال میں نظام ویسا ہی ہے، چہرے تبدیل ہوتے ہیں، جھنڈے تبدیل ہوتے ہیں اور نعرے تبدیل ہوتے ہیں۔عام پاکستانی کی زندگی میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں ہوتی، نگراں حکومت کے بعد عوام کو کچھ امید ہوتی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری عوام کیلئے ظلم کے نظام سے نجات کا دن ہوگا، قوم بیدار ہو چکی ہے، الیکشن میں سلیکشن نہیں ہونے دیں گے، اگر جمہوریت ڈی ریل ہو گئی تو دوبارہ ٹریک پر لانا مشکل ہو گا۔  ملک میں ان دنوں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے،

جماعت اسلامی الیکشن میں عوام سے اتحاد کرے گی۔ پاکستان پر مافیا کو مسلط کیا گیا اور ہم 8 فروری کو انتخابات کے ذریعے ان کا احتساب کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک شو بازی اور نعروں سے ہیں بلکہ عملی کام سے ترقی کرتا ہے، رہنما پیپلز پارٹی

اتنی مرتبہ وزیر اعظم بنے بتائیں ملک کے لئے کیا کیا، شرجیل انعام میمن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک شو بازی اور نعروں سے ہیں بلکہ عملی کام سے ترقی کرتا ہے، رہنما پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک شو بازی اور نعروں سے ہیں بلکہ عملی کام سے ترقی کرتا ہے۔نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ 3 مرتبہ اقتدار میں آئے بتائیں کوئی ایک بھی ہسپتال بنایا ہو، اتنی مرتبہ وزیر اعظم بنے بتائیں ملک کے لئے کیا کیا۔ ہماری لیڈر شپ علاج کےلئے باہر بھی نہیں جاتی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اراکان کہتے ہیں کہ ہم نے لاہور بنایا،آپ لاہور کی بات کرکے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ آپ نے لاہور کو پاکستان سمجھ لیا ہے۔ ہم ن لیگ کی طرف صرف لاہور کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ چند لوگ مایوسی کی باتیں کررہے ہیں، پاکستان کے اداروں کے خلاف سازشیں کی گئیں، اداروں کو ڈبونے کی سازشیں کی گئیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کے کونے کونے میں اپنا لوہا منوائے گی، صرف عوام کی مدد سے پیپلزپارٹی تنہا حکومت بنائے گی اور8 فروری کوتاریخی فتح حاصل کرے گی۔ ایم کیو ایم اور ن لیگ اتحاد صفر ہے، عام انتخابات میں انہیں شکست ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے لاہورکوپوراپاکستان سمجھا ہوا ہے، بلاول بھٹونے خیبرپختونخو اور بلوچستان کے کامیاب دورے کیے، پیپلزپارٹی کا بلوچستان میں تاریخی جلسہ ہوا، پیپلزپارٹی نے وہ کام کئےجوپورے پاکستان میں کوئی نہ کرسکا۔ سی پیک کی بنیاد رکھنےوالے آصف زرداری ہیں، کل ن لیگ کے ممبران کو یاد آیا کہ ہم نے لاہور بنایا، آپ وزیراعظم بنے، بتائیں پاکستان کیلئےکیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت علاج کیلئے ملک سےباہر نہیں جاتی، ن لیگ کی قیادت نے کبھی پاکستان میں کوئی سرکاری اسپتال بنایا؟ پیپلزپارٹی میرٹ پر اپنی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ کراچی میں ملک کی بہترین طبی سہولتیں موجود ہیں، صحت ہے توسب کچھ ہے، سڑکیں فلائی اوور، صحت کے بعد آتے ہیں، پاکستان میں پہلی الیکٹرک بس سروس پیپلزپارٹی نے شروع کی، ن لیگ کے دوست بتائیں ہیلتھ کے شعبے میں کیا کام کیا؟ پیپلزپارٹی کی لڑائی لسانیت کی سیاست کے خلاف ہے،

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں تھرکاکوئلہ نکالاگیا، ن لیگ نے تھرکا کوئلہ نکالنےکابھی کریڈٹ لے لیا، کوئلہ کے ذخائراتنے ہیں کہ 200 سال تک ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کو لوگوں کے مسائل کا پتا ہے. سندھ میں سیلاب سے 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے، سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے گھربنانا شروع کردیئے ہیں، پیپلزپارٹی روٹی ،کپڑاور مکان کے نعرے پرعمل کررہی ہے، اس سے بڑی عوام کی خدمت اور کیا ہوسکتی ہے،

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کوتاریخی نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی نے پاکستان کی تبائی کی کوئی کسر نہیں چھوڑی، ایس آئی یوٹی میں ایران سے لوگ علاج کیلئے آتے ہیں، پیپلزپارٹی کے پاس ملک کے تمام مسائل کا حل موجود ہے.  ہمیں اپنےالفاظوں کا چناؤ مناسب کرناچاہئے، ملک کے اندورنی اور بیرونی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا چاہئے، ملک شوبازیوں سے ترقی نہیں کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی بھی غیر ملکی کو غیرقانونی طور پر پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائےگا ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

ملاقات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق سپورٹ، کوآرڈینیشن اور تعاون پر بھی گفتگو کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی بھی غیر ملکی کو غیرقانونی طور پر پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائےگا ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ فلپاکونڈلر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق سپورٹ، کوآرڈینیشن اور تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف واضح پالیسی اپنائی ہے، پنجاب حکومت وفاق کی گائیڈ لائنز پر عمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے15ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، تمام عمل کو شفاف بنایا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

نمائندہ یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین نے کہا کہ انخلاء اور اس عمل کو ریگولیٹ کرکے دستاویزی شکل دینا اچھا اقدام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll