جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف کون ہوگا اس کا فیصلہ نہیں ہوا،خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سمیت تمام مراحل آئین اور قانون کے تحت طے پائیں گےاورمقررہ وقت پر الیکشن ہونگے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف کون ہوگا اس کا فیصلہ نہیں ہوا،خواجہ آصف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ابہام پر کہا کہ میرا اپنا خیال ہے کہ سارے تھری اسٹار جنرل آرمی چیف بننے کےقابل ہوتےہیں، لیکن جی ایچ کیو کی طرف سے جو نام آتے ہیں اس کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ نہیں ہوا ،  روایت یہ ہے کہ اس اہم عہدے کے لئے پانچ افراد کا نام دیا جاتا ہے پانچ میں سے کسی ایک کو تعینات کیا جاتا ہے مگر ماضی میں ایسا بھی ہوا ہے کہ پانچ نمبر سے باہر کے لوگ بھی تعینات کئے گئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا مجوزہ طریقہ اس ماہ کے آخر یا نومبر کے شروع میں ہونے کا امکان ہے، سبکدوش چیف کو اتنا وقت ملنا چاہیے کہ وہ جوانوں سے انٹرایکشن جاری رکھ سکے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میرے پاس وزیر دفاع کا قلمدان ہے، میرا فرض بنتا ہے کہ جب فوج کے خلاف مہم چلائی جائے تو ادارے کا دفاع کروں، ہم نہیں چاہتے کہ ایسا ہاتھ ڈالا جائے جس سے ریلیف ملے ، قانون کے مطابق ایسا ہاتھ ڈالا جائے کہ انہیں ریلیف نہ ملے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسے ابھی کچھ ہفتے اور تڑپنے دیں، اقتدارکی ہوس نے اس شخص کو پاگل کردیاہے، واضح کردوں کہ تمام مراحل آئین اورقانون کےتحت طےپائیں گے، وقت پرالیکشن ہوگا اور نومبربھی خیرخیریت کےساتھ گزرجائےگا۔

علاقائی

بلال پاشا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا میں ادا کر دی گئی

بلا ل پاشا کی نماز جنازہ کے موقع پر شہریوں کی اور ضلع بھر کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلال پاشا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا  میں ادا کر دی گئی

 سی ایس پی افسر بلال پاشا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں ادا کر دی گئی ہے ۔

بلا ل پاشا کی نماز جنازہ کے موقع پر شہریوں کی اور ضلع بھر کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ بلال پاشا ہمارے علاقہ کا فخر تھے اور ہم ایک انتہائی باصلاحیت نوجوان سے محروم ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بلال پاشا کی موت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں لیکن موت کی حتمی وجہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ،وفاقی وزیر برائے نجکاری

وفاقی وزیر نے اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود یہ نجکاری کامیابی سے انجام پائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ،وفاقی وزیر برائے نجکاری

نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے تعینات مالیاتی مشیر کے درمیان نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی موجودگی میں مالیاتی خدمات کے معاہدے (فنانشل سروسز ایگریمنٹ، FASA) پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فنانشل ایڈوائزر پی آئی اے سی ایل کی مجوزہ نجکاری کے لیے قانونی، تکنیکی اور مالیاتی درستگی، ادارے کی تنظیم نو اور منصفانہ قیمت کے تعین کا ذمہ دار ہوگا۔

وفاقی وزیر نے اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود یہ نجکاری کامیابی سے انجام پائے گی۔ انہوں نے فنانشل ایڈوائزر کو اس عمل میں شامل تمام اداروں کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ ان کے کام میں آسانی پیدا ہو اور وہ اپنے کام کو بہترین ممکنہ مفاد میں بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دے سکیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

دوسری شادی کیخلاف عدالت جانے پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

خاتون ملزم عمیرکے دوسری شادی کرنے پر عدالت میں پیش ہو نے جا رہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسری شادی کیخلاف عدالت جانے پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

اوکاڑہ : اوکاڑہ میں شوہر نے بیوی کو تشدد کر کے زخمی کر دیا ۔

ملزم عمیر نے خاتون کے ہاتھ کی انگلیاں اور بازو توڑ دیا ، خاتون ملزم عمیرکے دوسری شادی کرنے پر عدالت میں پیش ہو نے جا رہی تھی ۔

خاتون کے مطابق ملزم عمیر پہلے بھی گھر میں مار پیٹ کرتا رہتا تھا لیکن آج اس نے خاتون کے ہاتھ کی انگلیاں اور بازو توڑ دیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll