جی این این سوشل

جرم

سوشل میڈیا پر لاہور میں بچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں: پولیس

پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لاہور میں بچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوشل میڈیا پر لاہور میں بچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں: پولیس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور میں 9 ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کی 732 وارداتیں ہوئیں اور 678 بچے بازیاب کرائے گئے جبکہ 57 بچے ابھی تک بازیاب نہیں کرائے جاسکے۔

پولیس میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 101 مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور 72 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبرمیں اغوا 96بچوں میں سے75بازیاب کرائے گئے اور 23 کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کے مطابق اغواکیے گئے متعدد بچے مل گئے ہیں، سوشل میڈیا پربچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

پاکستان

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 بج کر 38 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.4 تھی۔

پاکستان سیسمک سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی سرگودھا میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 30 کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرگردھا کے علاوہ فیصل آباد، میانوالی، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اس سے قبل آج صبح اسلام آباد میں بھی دو بار 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

ترجمان اینٹی کرپشن شاہدہ ترین کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے 20 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا لیکن بار بار بلانے پر بھی وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق فرخ حبیب کیخلاف فیصل آباد ریجن میں 3 انکوائریاں جاری ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف منصوبوں میں ٹھیکوں کے عوض رشوت وصول کی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ستیانہ کارپٹ روڈ کے ٹھیکے میں بھاری رشوت وصول کی، روڈ کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہوسکی ہے، متعدد مرتبہ نوٹسز دینے پر بھی پیش نہ ہوئے، اب گرفتاری ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، راجہ پرویزا

یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، راجہ پرویزا

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے،ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے جہاں تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی جا سکتی ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے، 23مارچ1940 کادن برصغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، آج ایک پھر اسی جذبے کو دہرانے کی ضرورت ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج سے 83 سال قبل جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے لیے جدو جہد کی تھی،قرارداد لاہور کو منظوری کے بعد قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا جس نے مسلمانوں کو نئی سمت اور سوچ دی اور تحریک آزادی کو نیا جوش اور ولولہ بخشا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قائدا عظم نے اسلام کے امن و برداشت اور انسانیت سے محبت کے اصول کو اپنا شعار بنایا،ان کی ولولہ انگیز قیادت سے برصغیر میں بسنے والی دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہوئیں جو قائد کی مدبرانہ قیادت اور مقصد کے حصول سے سچی لگن کا کمال تھا،ہمیں بھی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہمیں قائد اعظم کے اتحاد، یقین اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا عہد کرنا ہوگا، مملکت خداداد پاکستان اس وقت شدید بحرانوں سے گزر رہی ہے جن سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلانا ہو گا۔

سیاستدانوں کو ملک اور قوم کے لیے اجتماعی سوچ اپنانا ہو گی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے جہاں تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی جا سکتی ہے، دنیا میں موجود تنازعات کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll