پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، نواز شریف


لندن: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں 5 ارب ڈالر پیش کیے جا رہے تھے مگر ہم نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ کیونکہ پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آئی مجھ سے انتقام لیتے لیتے آپ نے پاکستان کا بھٹہ بیٹھا دیا۔ عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی جبکہ میرے دور میں عوام مطمئن تھے۔
نواز شریف نے کہا کہ کس نے آپ کو پاکستان سے انتقام لینے کے لیے کہا؟ پاکستان میں اترتے ہی ہمارے ساتھ جو حال کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے تاہم بہادر بیٹی کی طرح مریم نواز نے باپ کا ساتھ دیا جس پر مجھے فخر ہے اور اللہ تعالی کا بڑا شکر ہے کہ آج مریم نواز میرے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ مجھ سے خصوصی پیار کرتی تھیں اور پنڈی جیل میں ہفتے میں ایک بار آکر ملتی تو کہتی تھیں میں نے تمہارے بغیر واپس نہیں جانا۔ ان سے کہا جاتا ایسا نہیں ہوسکتا تو کہتی تھیں پھر مجھے بھی ادھر ہی رکھ لو۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف کو ہمیشہ گلا رہا آپ سے امی زیادہ پیار کرتی ہیں اور والدہ نے میرے ہاتھ میں جان دی، اس وقت میں تکیے پر بیٹھا ہوا تھا۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- an hour ago




