تہران: ایرانی ہیکروں نے لائیو خبرنامے کے دوران سرکاری چینکل ہیک کر کے آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف پیغامات نشر کر دیئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں طالبہ مھسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے خلاف احتجاج کرنے والے ایرانی ہیکروں نے سرکاری چینل “آئی آر آئی بی” ہیک کیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی چینل اس وقت ہیک کیا گیا جب 6 بجے کا خبرنامہ براہ راست چل رہا تھا اور آیت اللہ خامنہ ای کا بیان جاری تھا کہ اچانک اسکرین پر ایک ماسک آ گیا اور پھر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر کے گرد شعلے نظر آنے لگے۔
ہیکرز کے گروہ نے اپنا نام عدالت علی بتایا جو اسکرین پر بھی نظر آ رہا تھا۔ اس دوران ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر کے ساتھ بندوق کا نشان بنایا گیا اور نیچے مھسا امینی کے ساتھ تین دیگر خواتین کی تصاویر بھی دکھائی گئیں جو حالیہ مظاہروں میں جاں بحق ہوئی تھیں۔
ہیکرز کی جانب سے اسکرین پر پیغام بھیجا گیا کہ آپ ہمارے ساتھ اس میں شامل ہوں اور آواز اٹھائیں۔ ایک اور پیغام میں کہا گیا کہ ہمارے نوجوانوں کا خون آپ کے ہاتھوں سے بہہ رہا ہے۔ پیغام میں زن، زندگی اور آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا
- 12 منٹ قبل

آزاد کشمیر: انسانوں پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک
- 37 منٹ قبل

گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے شواہد مل گئے: فوڈ اتھارٹی
- 40 منٹ قبل

عمران خان کی 8 ضمانت اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- 31 منٹ قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے
- 18 منٹ قبل

چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت اور شوگر ملز کا اہم اجلاس آج طلب
- 2 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، تیراہ کے متاثرین کیلئے ریلیف کی منظوری
- 41 منٹ قبل

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر
- 6 منٹ قبل

آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے بھارت کا نیا جعلی ’آپریشن مہادیو‘
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 14 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل