جی این این سوشل

پاکستان

  وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز 27 کے نائب صدر مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا معاملہ موثر طریقے سے اجاگر کرنے پر اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق تنظیم ( سی او پی۔27) کی نائب صدارت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

  وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز 27 کے نائب صدر مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز (سی۔او۔پی۔27) کے اجلاس کی ناروے کے وزیراعظم ، مصر کے صدر کے ہمراہ مشترکہ صدارت کریں گے ،  یہ اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 6 سے 18 نومبر کو ہوگا۔

اقوام متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کے وزیراعظم کو اس منصب کے لئے منتخب کیا جانا بہت بڑا عالمی اعزاز ہے ۔

 واضح رہے کہ اس وقت  ’’ سی۔او۔پی۔27 ‘‘ کی صدارت مصر کے پاس ہے،  مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو “سی۔او۔پی۔27” اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی ہے۔

اجلاس میں عالمی سربراہان، حکومتوں کے سربراہ، عالمی مالیاتی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ذمہ دار شرکت کریں گے ۔  اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے یہ 27 واں اجلاس ہوگا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پراثر آواز پر انہیں یہ منصب دیا گیا۔

حالیہ سیلاب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس۔سی۔او) کے سربراہان مملکت و حکومت کی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر موثر آواز اٹھائی تھی ۔

 ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ کو ’’ایس۔سی۔او‘‘تنظیم کی سطح پر اٹھانے کی وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز کی دیگر ممالک نے تائید کی تھی ۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اور حکومت کی کونسل کا اجلاس 15 سے 16 ستمبر کو سمر قند میں ہوا تھا۔

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ

آرمی چیف کو خط اپنی ذات کے لیے نہیں ملک کے لیے لکھوں گا، عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ

بانی چئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا، وکلاء کو ہدایات دی ہیں وہ خط تیار کر کے مجھے بتائیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کو خط اپنی ذات کے لیے نہیں ملک کے لیے لکھوں گا، انہیں بتاؤں گا کہ آزاد کشمیر میں جو ہو رہا ہے اور ملک جہاں جا رہا ہے اس پر ہمیں سوچنا پڑے گا، فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فارم 47 کے بینیفیشری سے جب کوئی سوال ہوتا ہے تو وہ حملہ آور ہوجاتے ہیں، جھوٹ کو بچانے کے لیے ججز اور میڈیا پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے، صدر، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب جھوٹ پر بیٹھے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ فارم 47 کا بینیفیشری گورنر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر ذاتی حملے کررہا ہے، فارم 47 کے بینیفیشری ہی جسٹس بابر ستار پر لفظی حملے کررہے ہیں اور اس وقت سب کوشش کررہے ہیں مصنوعی جمہوریت کو چلایا جاسکے، جمہوریت اخلاقی قوت پر چلائی جاتی ہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں ایجنسیوں کے دباؤ سے بچنے کے لیے ختم کیں، نگراں وزیراعظم کے بیان کے بعد اس حکومت کے پاس کیا جواز ہے؟ انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی کو طعنہ دے کر شہبازشریف کو پیغام بھیجا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس ایک دبنگ آدمی ہیں، چیف جسٹس نے کہا بھٹو کو فئیر ٹرائل نہیں ملا، کیا مجھے فئیر ٹرائل مل رہا ہے؟ ملک جس طرح چلایا جارہا ہے، اس طرح ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی، یہ جنگ آمریت کے خلاف جنگ چل رہی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کنٹرولڈ حکومت بنائی جس سے آزادی کی تحریک مزید تیز ہورہی ہے، ہمارا یہ سوال ہے کہ ہماری 9 مئی اور 8 فروری کے حوالے سے پٹیشنز کو کیوں نہیں سنا جا رہا؟ ہمارا ٹرائل بھی نواز شریف، آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے ٹرائل کی طرز پر چلایا جائے،

عمران خان نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ٹرائل کی کارروائی نارمل انداز میں آگے بڑھائی جائے، سپریم کورٹ میں میری پیشی براہ راست نشر نہیں کی گئی میں سپریم کورٹ سماعت میں بات کرنے کے لیے بے تاب رہا امید کرتا ہوں میری اگلی پیشی کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں سب غریب قیدی ہیں، پرویز الہی اور شاہ محمود قریشی آج تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کریں جیل کے دروازے کھول دیے جائیں گے، ان سے کیا مذاکرات کریں جن کے پاس پاور ہی نہیں۔

بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی ںے کہا کہ ہم نے یہ مؤقف اپنایا کہ آپ خون کے دو نمونے لیں ایک پمز اور دوسرا شوکت خانم کو بھیجیں، مجھے پمز کی رپورٹس پر اعتماد نہیں ہے، پمز والوں نے پہلے میرے خون سے کوکین نکلنے کی رپورٹ دی تھی جس پر میرا ہرجانے کا کیس چل رہا ہے، بشری بی بی نے بھی کہا کہ خون کے نمونے دونوں لیباٹریوں میں بھیجے جائیں میڈیکل عملے نے انکار کیا جس پر بشری بی بی نے بھی خون کے سیملز نہیں دئیے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مس کنڈکٹ پر جج ابو الحسنات اور جج قدرت اللہ کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کا کہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو پوری قوم کو باہر نکالیں گے، صدر پی ٹی آئی سندھ

ہم امید کرتے ہیں عدالتوں کے ذریعے ہمیں انصاف ملے گا، حلیم عادل شیخ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو رہا  نہ کیا گیا تو پوری قوم کو باہر نکالیں گے، صدر پی ٹی آئی سندھ

پی ٹی آئی سندھ کےصدرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کےدیدارسےسب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ملک صرف پی ٹی آئی حکومت چلاسکتی ہے۔ قوم کامطالبہ ہے عمران خان کوفوری رہاکیاجائے،، عمران خان کوجھوٹےمقدمات میں قید کیا گیا ہے۔

سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کےصدرحلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کر کے آیا ہوں سندھ میں تنظیم سازی کے لئے پورے صوبے میں جارہے ہیں، عمران خان رہائی کے بعد پورے سندھ کا دورہ کریں گے پیپلزپارٹی نے سندھ کے نظام کا منہ کالا کر دیا ہے، انشاء اللہ پی ٹی آئی پورے ملک کی طرح سندھ میں حکومت بنائے گی، اگر عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا تو پھر ہم پوری قوم کو باہر نکالیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں عدالتوں کے ذریعے ہمیں انصاف ملے گا۔

پنجاب کے کسانوں کو لوٹنے والا وائٹ کالر انوار الحق کاکڑ ہے، انوار الحق کاکڑ بڑا ڈاکو ثابت ہوا جس نے 100 ارب سے زیادہ گندم میں کرپشن کی، عمران خان کےدیدارسےسب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ملک صرف پی ٹی آئی حکومت چلاسکتی ہے۔ اگر عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا تو پھر ہم پوری قوم کو باہر نکالیں گے

انہوں نے کہا کہ کسانوں سےگندم نہیں خریدی جارہی باردانہ کسانوں کاحق ہےجسےبیچاجارہاہے پنجاب کے کسانوں کو لوٹنے والا وائٹ کالر انوار الحق کاکڑ ہے، انوار الحق کاکڑ بڑا ڈاکو ثابت ہوا جس نے 100 ارب سے زیادہ گندم میں کرپشن کی ہے ۔ سندھ کا آبادگار تباہ ہے،باردانہ سیاسی لوگوں کو دیا جارہا ہے جس کی مزمت کرتے ہی

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں الیکشن کے بعد اغوا کی وارداتوں میں تیزی آئی ہے ،کیا جرائم سے یہ لوگ الیکشن کے اخراجات نکال رہے ہیں؟ پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں کو چھوٹ دے دی ہے، اسمبلی اور سندھ کیبینٹ میں بیٹھے لوگ ڈاکوؤں کے سرپرست ہیں، گھوٹکی، گڈو، کشمور اور شکارپور میں رات 8 بجے کے بعد ٹریفک نہیں ہوتی۔

6 ججز کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے ججز کی نگرانی ہورہی ہے پہلے 6 ججز نے شور مچایا پھر جسٹس نے بھی بیان دے دیا، ملک کو آج شدید خطرات لاحق ہیں، آج نہ ہم آزاد ہیں نہ عدلیہ آزاد ہے، صرف چور اور ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں ہمیں عدلیہ کو آذاد کرانا ہے عدلیہ آزاد ہوگی تو ہم بھی آزاد ہونگے۔

پی ٹی آئی سندھ کےصدر کا کہنا تھا کہ ہم ایک جھنڈا لیکر احتجاج کرتے ہیں پوری پولیس ہمارے پیچے لگا دی جاتی ہے، 9 مئی کو ہمارے لوگوں کو بلا جواز گرفتار کیا گیا۔ آخر پولیس کو ڈاکو نظر کیوں نہیں آتے، کیا صحافی جان محمد مہر کے قاتل پکڑے گئے؟ پولیس صرف پی ٹی آئی کے لوگوں کو پکڑنے میں لگی ہے

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے سکولوں  میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔

موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 14 اگست 2024 کو ختم ہوں گی۔ توقع ہے کہ محکمہ تعلیم اس حوالے سے آئندہ چند دنوں  میں نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کے محکمہ تعلیم نے تعطیلات کا ابتدائی شیڈول بھی تیار کر لیا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں بھی گرمی کی شدت میں بہت انتہاء اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے تعطیلات کے حوالے سے جلد اعلان پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں پنجاب سے پہلے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll