لانگ مارچ کی بات کرتا ہوں یہ کانپ جاتے ہیں، کیا حکمت عملی ہو گی کسی کو بھی نہیں پتہ، عمران خان
راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی بات کرتا ہوں تو یہ لوگ کانپ جاتے ہیں، کیا حکمت عملی ہو گی کسی کو بھی نہیں پتہ، میری اسلام آباد مارچ کی تیاری مکمل ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا بزدل آدمی ہوتا ہے اتنا ظالم ہوتا ہے، دلیر لوگ ظلم نہیں کرتے،
میرے خلاف چار مرتبہ لانگ مارچ کیا گیا، مریم بی بی نے لانگ مارچ کیا مگر وہ جی ٹی روڈ پر ختم ہو گیا کیونکہ وہاں قیمے والے نان نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے لانگ مارچ کیا اور وہ ڈی چوک پہنچے مگر کچھ نہیں ملا، مولانا نے دو مرتبہ احتجاج کیا اور اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر دھرنا دیا،
اسلام آباد پولیس بتائے کہ کیا ہم نے ان لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا تھا؟ ہم نے مولانا فضل الرحمان کو کہا تھا کہ اگر کھانا چاہیے تو ہمیں بتا دیں، سندھ میں جلسوں میں آنے کیلئے لوگوں کو پیسے دیتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جو پاکستان میں انصاف کا نظام لے کر آئے گی، شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کی پلاننگ کو اچھی طرح جانتا ہوں، میرے نوکروں کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، سارے ڈاکو مل کر ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر باپ بیٹی نے پریس کانفرنس کی، کہا گیا کہ ہمارے ساتھ بہت ظلم کیا گیا، انتقامی کارروائی کی گئی،
میں یہ پوچھتا ہوں کہ کس نے آپ کے ساتھ ظلم کیا؟ لندن میں اربوں روپے کے محلات خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے ہیں؟

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 20 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 20 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 19 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 17 گھنٹے قبل



