Advertisement
پاکستان

وفاقی حکومت کا ڈینئل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈنئیل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 31 2021، 11:26 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان  امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں فریق بنے گی۔ترجمان اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ   وفاقی حکومت سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کرے گی۔درخواست میں  لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے امریکی صحافی  ڈینئل پرل کیس میں 4 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

 گزشتہ روز  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ سے  ٹیلوفونک بات چیت کی اور امریکی وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔وزیر خارجہ شا ہ محمو د قریشی نے بتا یا  تھا کہ  امریکہ سمجھتا ہے کہ ڈینئل پرل کے قتل میں عمر شیخ ملوث ہے،امریکہ کی خواہش ہے کہ ڈینیل پرل کے خاندان کو انصاف ملے،امریکہ کی طرف سے عمر شیخ کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ سندھ کی صوبائی حکومت نے وفاق سے مشورے کے بعد فیصلے پر نظر ثانی پیٹیشن دائر کی ہے،قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہمیں اپنی ذمہ داریاں کا ادراک ہے۔

Advertisement