اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آج ہی معطل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔


چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ۔ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے عدالتِ عالیہ میں درخواست دائر کی تھی۔
عمران خان کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی ۔ عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر رکھے ہیں ۔ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست کو نامکمل قرار دیا تھا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے یہ اعتراض بھی کیا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی ہے۔
عمران خان کی نااہلی کےخلاف درخواست پر پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل علی ظفر نے عدالت میں دلائل دیے۔ جسٹس اطہر نے سوال کیا کہ اعتراضات کیا ہیں؟ اس پر علی ظفر نے کہا کہ ایک بائیو میٹرک تصدیق کا اعتراض تھا ، دوسرا اعتراض یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل نہیں لگائی ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری ہی نہیں کیا،صرف 2 صفحے ملے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ اس کیس میں جلدی کیا ہے ؟ اس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا گیا اور انہوں نے آئندہ الیکشن لڑنا ہے ، الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس پر پراسیکیوٹ کرنے کا بھی کہا ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کمیشن نے صرف شکایت بھجوانے کا کہا ہے ، جب ججمنٹ ہی نہیں تو عدالت کس آرڈرکو معطل کرے گی؟ آپ رجسٹرارآفس کے اعتراضات دورکردیں۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ شارٹ آرڈر ساتھ لگایا ہے ، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ شارٹ آرڈر کی مصدقہ نقل ہے ؟ علی ظفر نے جواب دیا کہ اس کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے ،عدالت الیکشن کمیشن سے منگوالے، الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر فیصلہ جاری کیا مگرہمیں مصدقہ نقل نہیں دی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر3 روز میں آپ کو کاپی نہ دی تو ہم اسےدوبارہ سنیں گے ، ہم بھی اکثر ایسا کرتے ہیں، فیصلہ اناؤنس ہو جاتا ہے اور تفصیلی فیصلہ بعد میں آتا ہے ، ہم توقع کرتے ہیں3 روز میں آپ کو سرٹیفائیڈ کاپی مل جائے گی ۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مصدقہ فیصلہ آنے سے پہلے حکم امتناع جاری نہیں کرسکتے، اس پر وکیل علی ظفر نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے الیکشن کمیشن فیصلہ تبدیل کردے گا۔
جسٹس اطہر نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، فیصلہ کیسے تبدیل ہوسکتا ہے ؟ پہلے بھی نااہلی ہوتی رہی ، کوئی سیاسی طوفان نہیں آتا، جس قانون کےتحت عمران خان نااہل ہوئے وہ توصرف اسی نشست کی حد تک ہے ، عمران خان دوبارہ الیکشن لڑنا چاہیں تو لڑسکتے ہیں ، عمران خان پر الیکشن لڑنے کی کوئی پابندی نہیں ۔
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی الیکشن کمیشن کا فیصلہ آج ہی معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں رجسٹرار آفس کے اعتراضات تین دن میں دور کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نااہلی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 7 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 6 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 4 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 5 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 7 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل












