صدر، وزیراعظم کا کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
اسلام آباد: صدرعارف علوی نے کشمیری عوام کی آزادی کے لئے ا ن کی منصفانہ جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ کیاہے۔


تفصیلات کے مطابق یوم سیاہ پراپنے پیغام میں صدرنے پانچ اگست 2019کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کی فوری واپسی کے لئے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پربھارت کی جوابدہی کے اقدامات کرے۔ صدرنے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں وکشمیرکے دیرینہ تنازع کے پرامن اورمنصفانہ حل کے لئے اپناکرداراداکرے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان ہرقیمت پراس وقت تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑارہے گا جب تک انہیں اپناجائزحق خودارادیت نہیں مل جاتا۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر کے نصب العین کے لئے پاکستان کی ٹھوس حمایت ہمیشہ جاری رہے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ تنازعہ کشمیرگزشتہ 75سال سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائے۔
انہوں نے بھارتی حکومت کے پانچ اگست 2019کے یکطرفہ اورغیرقانونی اقدامات کوواپس لینے کابھی مطالبہ کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اورغیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری عوام کواپنے حق خودارادیت کے استعمال کی اجازت دیکرہی مسئلہ کشمیرکو حل کیاجاسکتاہے۔
واضح رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج (جمعرات) یوم سیاہ منارہے ہیں تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ وہ بھارت کے ان کے مادر وطن پر غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 3 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago



