جی این این سوشل

دنیا

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج (جمعرات) یوم سیاہ منارہے ہیں تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ وہ بھارت کے ان کے مادر وطن پر غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج لوگ مکمل ہڑتال اور سول کرفیو نافذ کریں گے۔

27اکتوبر1947ء کوبھارت کے غیرقانونی تسلط اور 5 اگست 2019ء کو مودی کی فسطائی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی مذمت کے لیے آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیابھر میں آج احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے ۔

اس حوالے سے کُل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک بیان میں کشمیریوں سے کہا کہ دنیا کو پیغام دیں گے کہ وہ بھارتی غلامی سے کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے حوالے سے اپنی مجرمانہ خاموشی توڑ کر کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت دلوانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

دنیا

امریکا کی امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت

رفح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی  امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی  مذمت

امریکا نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ ان کا ملک رفح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔

کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کرے ہوئے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے، غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے زور دیا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

کربی نے زور دے کر کہا کہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتا ہے جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک جن میں سے اکثر روایتی طور پر اسرائیل کے حامی ہیں نے گزشتہ روز تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد

حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا، صحافی یونینز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر دیا گیا۔

لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں سی پی این ای، پی ایف یو جے، کیمرا مین اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صدرلاہور پریس کلب  ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار کو پُرامن طور پر اپنے احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا۔

صدر سی پی این ای ارشادعارف نے کہا کہ پیمرا، ہتک عزت اورپیکا کے قوانین پہلے سے موجود ہیں، ایسے میں نیا قانون بدنیتی پر مبنی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری  کر دیا

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ،درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 21سے 27مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں ، اس سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے اورہسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

عرفان علی کاٹھیا نے ہدایات دیتے ہو ئے کہا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو بھی محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں ،سر کو ڈھانپ کر رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،پرنٹ سوشل و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو بارے آگاہی دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll