دنیا
بھارت : گجرات میں پُل گرنے سے اموات کی تعداد 141 ہو گئی
نیودہلی : بھارت کی ریاست گجرات میں برطانوی دور کا پل گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد سے 200 کلومیٹر دور موربی میں میں 150 سالہ پرانے پل پر لوگ مذہبی تہوار منانے کے لیے جمع تھے کہ پل کو آپس میں جوڑنے والی کیبلز اچانک ٹوٹ گئیں ، اس وقت پل یا اس کے ارد گرد 500 افراد موجود تھے جو مچھو دریا میں جا گرے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 177 افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ پل حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے جبکہ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب گجرات کی حکومت نے پل گرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
سو سال سے زیادہ قدیم پل کو کچھ عرصہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا تاہم پل کو مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد چار دن قبل کھولا گیا۔
دنیا
امریکا میں آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان
سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے
امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہیں، ووٹنگ بھی جاری ہے، لیکن ووٹنگ کے بعد نتائج فوری نہیں آئیں گے، نتائج آنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن امیدوار میں سخت مقابلہ متوقع ہے، اسی وجہ سے رواں سال بھی نتائج کئی دن کے بعد آنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کمالا اور ٹرمپ میں تھوڑے فرق سے مقابلہ ہوا تو فاتح امیدوار کا اعلان کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں پولنگ کے بعد چار دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، متعدد ریاستوں کا فیصلہ ناقابل یقین حد تک قریبی مارجن سے کیا گیا تھا۔ سال 2016 میں، ہلیری کلنٹن نے پولنگ ڈے کے بعد ہی تسلیم کرلیا تھا کہ وہ جیت نہیں پائیں گی، جبکہ متعدد ریاستوں میں گنتی جاری تھی۔
سال 2000 میں امریکی انتخابات میں 36 دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، فلوریڈا کی کچھ کاؤنٹیوں میں بیلٹ پیپر کے ناقص ہونے کی وجہ سے معاملات پیچیدہ ہوگئے تھے۔
تفریح
ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کے بارے میں کیا کہا؟
ماہرہ خان نے لندن میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی فلم کی کچھ تفصیلات بھی بتائیں
سپر اسٹار ماہرہ خان نے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں برطانوی دارالحکومت لندن میں موجود ہیں، جہاں ان کی اور ہمایوں سعید کی آنے والی فلم کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔
ماہرہ خان نے لندن میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی فلم کی کچھ تفصیلات بھی بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اور ہمایوں سعید آنے والی فلم ’لو گرو‘ (Love Guru) کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں ، انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی رومانوی کامیڈی ہوگی۔
ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی فلم ’لو گرو‘ کو عید الفطر پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اس کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے۔
ان سے قبل ہمایوں سعید بتا چکے ہیں کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے، انہوں نے ستمبر 2023 میں بتایا تھا کہ اداکارہ کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر سے شروع کی جائے گی۔
View this post on Instagram
’لو گرو‘ سے قبل دونوں 2015 کی رومانوی فلم ’بن روئے‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
مذکورہ فلم کے ذریعے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی بعد ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
’بن روئے‘ میں دونوں کی جوڑی کو سراہا گیا تھا، دونوں اداکاروں کی مذکورہ فلم کے علاوہ بھی دیگر فلمیں اور ڈرامے شوٹنگ کے مراحل میں ہیں ۔
پاکستان
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پرپہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے ہیں
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں نئے لوگوں کو شامل کیا جائے۔
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جلد وفاقی کابینہ میں ردوبدل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود ساڑھے 17 فیصد سے 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، مہنگائی بڑھنے کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد تک آگئی ہے۔
وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پرپہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
پاکستان 40 منٹ پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی