جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا ساتواں روز ، کوٹ خضری سے سفر شروع ہوگا

لاہور : تحریک انصاف کےلانگ مارچ کا آج  ساتواں روز  ، مارچ وزیر آباد  میں ہی رہے گا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا ساتواں  روز ، کوٹ خضری سے سفر شروع ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ وزیر آباد میں کوٹ خضری سے شروع ہوگا ،  عمران خان کا پہلا خطاب کوٹ خضری  جبکہ دوسرا مولانا ظفر علی خان چوک پر ہوگا ۔

چئیرمین تحریک انصا ف کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں ۔ عمران خان کےاولڈ کچہری چوک پر خطاب کے بعد آج کا مارچ وزیر آباد میں ختم ہوگا ۔ 

عمران خان آج سارا دن وزیرآباد گزاریں گے،  مرکزی خطاب کے لیے پرانی کچہری چوک میں تشہیری بورڈز، بینرز اور سٹکرز بڑی تعداد میں لگائے گئے ہیں۔ 

وزیرآباد شہر بھر اور اندرون و بیرون جی ٹی روڈ کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی مقامی قیادت، کارکنوں اور عہدیداروں کو استقبالیہ کیمپس میں گیارہ بجے تک پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ۔

کل دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز گجرات سے ہوگا  ۔ 

یا د رہے کہ عمران خان نے پہلے روز لبرٹی چوک لاہور سے داتا دربار تک ، دوسرے روز شاہدرہ سے فیروز والہ تک تیسرے روز مرید کے سے سادھوکی  تک لانگ مارچ کی قیادت کی ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے چوتھے روز کامونکی موڑ ایمن آباد اور گوجرانوالہ میں چن دا قلعہ تک عمران خان نے لانگ مارچ کی قیادت کی  ۔  پانچویں روز عمران خان نے چن دا قلعہ سے گوندلانوالہ چوک  اورپھر  چھٹے روز لانگ مارچ پنڈی بائی پاس سے گکھڑ منڈی تک آیا ۔

تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی یہ تحریک اسلام آباد پہنچ کر ختم نہیں ہو گی بلکہ دس ماہ تک جب تک الیکشن ہو نہیں جاتے چلتی رہے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے مطابق لانگ مارچ کے نئے شیڈول کے تحت عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے جبکہ 11 نومبر کو اسلام آباد کا رخ کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کا یہ لانگ مارچ شیڈول کے تحت براستہ گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، جہلم، گوجر خان اور راولپنڈی، اسلام آباد پہنچے گا۔ 

دوسری جانب اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ دیے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

جرم

ملک میں بذریعہ ٹرین کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ریلویز پولیس نے پنڈی اسٹیشن سے 46 کلو گرام سے زائد چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں بذریعہ  ٹرین  کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ  کی کوشش ناکام

ملک میں بذریعہ ٹرین کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاکستان ریلویز پولیس نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے 46 کلو گرام سے زائد چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

 مختلف کارروائیوں کے دوران 2خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان منشیات کی بڑی کھیپ کو راولپنڈی سے ٹرین کے ذریعے کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او عامر نذیر اور دیگر اہلکاروں نے ملزمان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا۔

تلاشی کے دورانِ ملزمان عزت اللہ اور بلال کے بیگ سے 30 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزمان خواتین روشین اور ادیبہ کے ہینڈ بیگ سے 16 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان منشیات کو راولپنڈی سے کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، وزیر اطلاعات

عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کے اقدامات کررہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں، نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، کوئی بھی شخص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

اسلام آباد میں نیشنل یوتھ سمٹ 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑنے کہا کہ تقریب میں شریک تمام مندوبین کوخوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان کے بہترین، ہنرمندنوجوان تقریب میں موجود ہیں۔

عطاتارڑنے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ایک خواب پررکھی گئی، علامہ اقبال کے خواب کوقائداعظم نےتعبیردی، نوجوانوں نے قائداعظم کے کندھے سے کندھا ملا کرآزادی حاصل کی، حکومت نوجوانوں کوسپورٹ کرے گی ، وزیراطلاعات نے کہا کہ نوجوانوں نے گلی گلی، قریہ قریہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ کا نعرہ پہنچایا، اللہ کا شکر ہے پاکستان ہنرمند نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کررہی ہے۔

عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کے اقدامات کررہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں۔  ملکی معیشت کی بہترکیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شکص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ ہم ہر فورم پر نوجوانوں کی نمائندگی کررہے ہیں، نوجوان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں، نوجوانوں کو باختیار بنانا وقت کا تقاضا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے، اقوام عالم فلسطینیوں کی نسل کشی کورکوانے کیلئے اپنا کردارادا کرے، پاکستان 1967سے پہلے والی فلسطینی ریاست کی بحالی چاہتاہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل

آئینی بینچ کے سربراہ کیلئے جسٹس امین الدین کا نام فائنل کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا آج پہلا اجلاس ہوا ہے، جس میں 26 ویں ترمیم کی روشنی میں آئینی بینچوں میں ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا اور 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین نے شرکت کی۔اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں خاتون ممبر روشن خورشید بھی شریک تھے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹریٹ کے قیام پر بات ہوئی جبکہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچوں کی تشکیل کے لیے ججز کی نامزدگی پر بھی غور کیا گیا۔

7 رکنی آئینی بینچ تشکیل کا فیصلہ سات پانچ کے تناسب سے ہوا ہے۔ ‏آئینی بینچ سربراہ جسٹس امین الدین ہوں گے، جسٹس امین الدین اور جسٹس عائشہ ملک پنجاب سے آئینی بینچ میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اخترافغان بلوچستان کے آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی سندھ سے آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔ جبکہ جسٹس مسرت ہلالی خبیرپختونخوا بینچ میں شامل ہیں۔

آئینی بینچز کی تشکیل کے بعد آئینی بینچ کا سب سے سینئر جج جوڈیشل کمیشن کا رکن بن جائے گا، اگر آئینی بینچ کا سینئر ترین جج پہلے سے کمیشن کا ممبر ہوا تو اس کے بعد کا سینئر جج رکن بن جائے گا، یوں 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں جوڈیشل کمیشن 13 ارکان پر مشتمل ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll