جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقے اللّٰہ والا چوک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی گوجرانوالہ  میں  عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف  نے گوجرانوالہ میں  عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے  واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرلی ہے ۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی ایک  بیان میں فائرنگ کی مذمت کرتے  ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عمران نیازی محفوظ ہیں،  سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں،عمران نیازی کے کنٹینر پرفائیرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں، حکومت پنجاب کو سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا چائیے۔

 واضح رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

عمران خان کو فائرنگ کے فوری بعد روانہ کر دیا گیا،  فائرنگ کے بعد لانگ مارچ سے ایک مبینہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

 

تجارت

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع

جہاں تک 30 روپے کمی کی بات ہے تو قیمتوں میں اتنی بڑی کمی بہت مشکل ہے۔ کمی کی بھی گئی تو زیادہ سے زیادہ 10 یا 15 روپے ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں  پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع

سات اکتوبر کو خام تیل کی 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے والی قیمت میں اب کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت قیمت 73 ڈالر فی بیرل ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا رہا تھا کہ اس کمی سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 30 روپے تک گر سکتی ہے۔

مگر اس کے باوجود پاکستان میں کمی کے بجائے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 35 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ حکومت کی جانب سے اگلے 15 روز کیلئے کئے گئے اضافے کے بعد دونوں کی بالترتیب نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے اور 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

لیکن کیا وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی؟

اس کیلئے چند حقائق جاننے ضروری ہیں۔ کیونکہ اس کے پیچھے کئی عوامل کار فرما ہیں۔

سب سے پہلے تو یہ یاد رکھا جائے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر فوراً ہی نہیں آجاتا، اس میں کم از کم 15 دن لگتے ہیں اور اس کے بعد ہی کسی بھی چیز کی قیمت میں کمی کا اثر نظر آتا ہے۔

اس نکتہ نظر سے دیکھا جائے تو اگلے 15 دن میں پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

اور جہاں تک 30 روپے کمی کی بات ہے تو قیمتوں میں اتنی بڑی کمی بہت مشکل ہے۔ کمی کی بھی گئی تو زیادہ سے زیادہ 10 یا 15 روپے ہوگی۔

اس کی سب سے بڑی وجہ حکومت کا آئی ایم ایف پروگرام میں ہونا ہے۔ اس لیے حکومت سب دیکھ بھال کر ہی کمی کرے گی، حکومت جہاں سے ریونیو کو اکھٹا کرسکتی ہے کر رہی ہے۔

اور حکومت کے نزدیک سب سے آسان طریقہ کار یہی ہے کہ لیوی کی قیمتوں کو کم نہ کیا جائے اور جتنا زیادہ ہو سکے بڑھایا جائے، کیونکہ محصولات کے حصول میں حکومت کو مسائل کا سامنا ہے اور ایف بی آر نے بڑے شارٹ فال کی رپورٹ دی ہے۔

یہی وجہ ہے حکومت نے قیمتوں کو بجائے کم کرنے کے یکم نومبر کو اضافہ کیا۔

اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ٹرینڈ پر منحصر ہے۔

اگر عالمی منڈی میں قیمتیں مزید کم ہوتی ہیں تو شاید حکومت پیٹرولیم لیوی کی قیمتوں میں نرمی برتے، لیکن اگر قیمتیں بڑھتی ہیں یا پھر برقرار رہتی ہیں، تو اس صورت میں حکومت بھی قیمتوں کو برقرار رکھے گی۔ لیکن کہا تو یہی جا رہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہی ہوگی۔

لیکن خطے کی صورتحال اگر جنگ کی طرف جاتی ہے تو قیمتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ مگر دونوں صورتوں میں چاہے کمی ہو، یا پھر اضافہ اس کا اثر پاکستان پر بھی لازمی پڑے گا۔

اس کے علاوہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز بھی عائد ہیں، اگر ان ٹیکسز کو ختم کردیا جائے تو یقیناً پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے سے بھی زیادہ کی کمی ہو سکتی ہے لیکن ایسا ممکن نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کا افتتاح کر دیا

مہمان خصوصی جین پیئر لاکروا نے یو این امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کا افتتاح  کر دیا

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر کی 28 ویں سالانہ کانفرنس ہوئی، پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں 4 سے 8 نومبر تک جاری رہی، کانفرنس کا باقاعدہ آغاز سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کے افتتاح سے ہوا۔


پیس آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری جین پیری، یو این پولیس ایڈوائزر، ایکٹنگ ڈپٹی ملٹری ایڈوائزر، خارجہ سیکرٹری اور ریکٹر نسٹ بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود تھے۔

آرمی چیف کی آمد پر لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے استقبال کیا۔

مہمان خصوصی جین پیئر لاکروا نے یو این امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم  منیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عصر حاضر میں عالمی امن کو درپیش چیلنجز اور خطرات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے بے گناہ عوام کے مسائل امن کے لیے مسلسل کوششوں کا تقاضا کرتے ہیں، عالمی امن کو ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت کئی امن مشنز کام کررہے ہیں، امن کی کوششوں کے باوجود کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار سامنے ہے، کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید

ایرانی پاسداران انقلاب چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی  شہید

ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی شہید ہوگئے، حادثہ جنگی آپریشن کے دوران پیش آیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے جنوب مشرق میں ایک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ایرانی پاسدران انقلاب کے دو ارکان شہید ہوگئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کا ایک چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

فضائی حادثے میں شہید ہونے والے پاسدران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پاسداران انقلاب کی نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll