لاہور : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں علاج جاری ہے ، ان کی ٹانگ کی سرجری مکمل جبکہ ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قراردے دیا۔
جی این این کے مطابق سابق وزیراعظم ، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹانگ کی سرجری رات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی جس کے بعد عمران خان کو پرائیویٹ روم میں منتقل کر دیا گیا۔
شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج رات گئے عمران خان کے سٹی سکین، ایکسرے و دیگر ٹیسٹ کیے گئے ۔ ڈاکٹرز نے عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا ۔
اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، ڈاکٹرز نے عمران خان کو حرکت کرنے اور ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے ، عمران خان کی مزید ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں ، نہ ہی انہیں کھانے پینے میں کسی پرہیز کی ضرورت ہے ۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان آج ہی ڈسچارج کرنے پر بضد مگر ڈاکٹرز نے ایک روز آرام کا مشورہ دیا ہے ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے شوکت خانم اسپتال کے باہر گلدستے رکھ دیے۔
واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔
مسلسل چوتھے روز سو نے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 2 hours ago
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago
لکی مروت :جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 4 hours ago
چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا، دو افراد زخمی
- 3 hours ago
نیویارک کی اپیل کورٹ کا نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی سزا روکنے سے انکار
- 4 hours ago
محمد آصف نےتیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
- 2 hours ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی کاسنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کے دائرہ کار میں مزید توسیع کا فیصلہ
- 3 hours ago
ہش منی کیس، امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا
- 36 minutes ago
بی جے پی کی انتہا پسندی عروج پر،مودی سرکار نے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں نماز پڑھنا جرم بنادیا
- 4 hours ago
190 ملین پاوّنڈ ریفرنس کیس ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت کل 35 گواہان کے بیان قلمبند
- 3 hours ago
کوئٹہ کوئلہ کان میں دھماکہ، جاں بحق ہونے والے4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
- an hour ago
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو رجسٹرڈ کر دیا
- 4 hours ago