ایڈیلیڈ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈکو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے37 ویں گروپ 1 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
آئرلینڈ کی ٹیم 186 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 150 رنز بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیم سن کی زیرقیادت میدان میں اتری جبکہ آئرلینڈ کواینڈریو بالبرینی لیڈ کر رہے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ 5،5 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں ، رن ریٹ کے اعتبار سے نیوزی لینڈ سب سے آگے ، دوسرے نمبر پر انگلینڈ اور تیسرے پر دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ہے دوسری جانب آئرلینڈ ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
اسی روز دوسرا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں ہی کھیلا جائے گا ۔
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو مایہ ناز بلے باز آرون فنچ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم محمد نبی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات
- 2 hours ago
وزیراعظم شہبازشریف کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکبا د
- 2 hours ago
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو رجسٹرڈ کر دیا
- an hour ago
لکی مروت :جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 37 minutes ago
مذاکرات کا تیسرا دور ہی شاید آخری ثابت ہو ، شوکت یوسفزئی
- 2 hours ago
نیویارک کی اپیل کورٹ کا نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی سزا روکنے سے انکار
- an hour ago
کوشش ہے کہ جو بھی مسئلہ میرے پاس آئے اس کو حل کروں، چیف جسٹس عامر فاروق
- 2 hours ago
توشہ خانہ ٹو کیس :بشری بی بی اورانکے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی
- 2 hours ago
سٹیٹ بینک کی جانب سے 2025 کی مانیٹری پالیسی کا شیڈول جاری
- an hour ago
بی جے پی کی انتہا پسندی عروج پر،مودی سرکار نے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں نماز پڑھنا جرم بنادیا
- 26 minutes ago
وفاقی وزیر احسن اقبال مختلف تقاریب میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے
- 3 hours ago
دھند اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی گاڑیاں تاخیر کا شکار
- an hour ago