جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کے ادارے پر الزامات بےبنیاد، حکومت معاملے کی تحقیقات کرے: آئی ایس پی آر

پاک فوج کےترجمان نے کہا ہےکہ حکومت بغیر کسی ثبوت ادارے کی ہتک کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے-

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کے ادارے پر الزامات بےبنیاد،  حکومت معاملے کی تحقیقات کرے: آئی ایس پی آر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: پاک فوج کےترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ادارے پر الزامات غیر ضروری ہیں۔ حکومت اس معاملے کی تحقیقات کرے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ادارے کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات یکسر ناقابل قبول ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے بالخصوص ایک اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف بے بنیاد الزامات ناقابل قبول ہیں، آج ادارے پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک ہیں۔

بیان کے مطابق پاک فوج کو انتہائی پیشہ ورانہ ہونے پر خود پر فخر ہے، پاک فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل فوج ہے، پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی مؤثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔ کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بےعزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے، حکومت بغیر کسی ثبوت ادارے کی ہتک کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

آئی ایس پی آر کا کہناہےکہ ادارے اور اہلکاروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی پر زور مذمت کرتے ہیں، یہ ادارہ افسروں اور سپاہیوں کی بھرپور حفاظت کرے گا، مفاد پرستوں کے الزامات سے ادارے کی عزت کو داغدار کیا جائے گا تو ادارہ افسروں، سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔

تفریح

نامور ادکار شفقت چیمہ شدید علیل، اسپتال داخل

اہلِ خانہ کے مطابق دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے شفقت چیمہ کومہ میں چلے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نامور ادکار شفقت چیمہ شدید علیل، اسپتال داخل

پاکستان کے مایہ ناز ادکاار اور پنجابی فلموں کے ولن شفقت چیمہ کو شدید علالت کے باعث لاہور کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادکار کےاہلِ خانہ کے مطابق دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے شفقت چیمہ کومہ میں چلے گئے ہیں، اداکار کے اہلِ خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

شفقت چیمہ پاکستان فلم  انڈسٹری کی  اردو اور پنجابی کی  952 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا  چکے ہیں ان کی اداکاری  کو شایقین کی طرف سے بے حد پذیرائی ملتی رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی تبادلے ، تعاون اور رابطوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن  کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر اور سفیر رضا بشیر تارڑ نے پاکستان اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تبادلے اور تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے رابطوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے ڈاکٹر لبنا ظہیر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور جاپان کے درمیان مضبوط تعلقات پر خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی جاپان کی بھرپور ثقافت اور اس کے علمی امور کو اجاگر کیا گیا۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے معروف جاپانی یونیورسٹیوں کے درمیان روابط قائم کرنے میں سفیر سے تعاون کی درخواست کی جس پر سفیر رضا بشیر تارڑ نے پنے مکمل تعاون کو یقینی دہانی کرائی انہوں نے اس طرح کی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو جاپانی اسکالرشپ پر جاپان میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربات کے ساتھ جاپانی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ مواقع کے بارے میں معلومات لیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول کو 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

توشہ خانہ ٹو کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے بشری بی بی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ موقع ملے تو آذربائیجان جا کر دیکھیں، وہاں ایسا میوزیم ہے جہاں پر گفٹ رکھے جاتے ہیں، پوری دنیا سے صدور کو جو گفٹ ملتے ہیں وہ وہاں رکھتے ہیں انکی تصاویر کیساتھ، مجھے وہاں پر محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر نظر آئی، بد قسمتی سے کسی اور کی کوئی تصویر نظر نہیں آئی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ ریاست کو ملنے والا گفٹ جمع کرانا اور ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے، یہ گفٹ ریاست کی ملکیت ہوتا ہے جب تک اسے قانونی طریقے سے خرید نا لیا جائے، ریاست کے ملکیتی تحفے کو خریدنے سے قبل اپنے پاس نہیں رکھا جا سکتا۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کرائے تو بانی پی ٹی آئی کو ملزم کیوں بنایا گیا؟ 

ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید نے جواب دیا کہ کیوں کہ پبلک آفس ہولڈر بانی پی ٹی آئی تھے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، اُس کیس میں بھی شوہر کو بیوی کے کیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، برطانوی وزیراعظم بھی تحائف اپنے ساتھ گھر لے گیا ہے، سب نے اسے کہا تو کہتا ہے کہ رولز کے مطابق لیا ہے، اُسے کہا گیا کہ رولز اپنی جگہ لیکن تمہارا ایک قد کاٹھ بھی ہے، اگر اب یہ بلغاری سیٹ واپس کر دیں تو کیا ہوگا؟

پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نیب قانون میں تو پلی بارگین ہے لیکن اس قانون میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جب سے کیس منتقل ہوا آپ نے کوئی تفتیش کی؟

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں مجھے ضرورت نہیں پڑی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بہت شکریہ۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے، عدالت کا 10 ،10 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll