اسلام آباد: فیض آباد میں احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔


اسلام آباد اور راولپنڈی کی حدود فیض آباد اور اس کے اطراف میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے 2 الگ الگ مقدمات درج کیے۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور عامر کیانی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ 250 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درج کیے گئے دونوں مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔
درج کیے گئے مقدمے کے متن کے مطابق فیض آباد اور آئی جے پی روڈ پر پی ٹی آئی کارکنان نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ایف سی اور اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے موٹرسائیکلیں جلائی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیض آباد میں پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنان نے جمع ہو کر احتجاج کیا تھا جو رات گئے تک جاری رہا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ بھی کی۔
مظاہرین نے اسلام آباد میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس کی جانب سے انہیں روکا گیا۔
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 6 hours ago

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 8 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- an hour ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 5 hours ago

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 5 hours ago

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 8 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 5 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 4 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 5 hours ago

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 6 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 6 hours ago