Advertisement
پاکستان

نواز شریف کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ، عمران خان کے بیانات پر گفتگو

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف  نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا  ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 5th 2022, 6:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نواز شریف کا  شہباز شریف  سے ٹیلیفونک رابطہ ، عمران خان کے بیانات پر گفتگو

ذرائع کے مطابق  قائد مسلم لیگ ن  میاں نواز شریف  نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں عمران خان کے پاک فوج کیخلاف  ہتک آمیز بیانات پر  گفتگو کی ، دوران گفتگو سابق وزیراعظم نواز شریف   نے کہا کہ قومی ریاستی دفاعی  اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے، یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کر رہا ہے۔ 

انہوں نے  وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ   آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان سیکیورٹی رسک بن گیا  ہے اسکے خلاف کاروائی کررہے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آج لاہور میں اعلی سطح اجلاس بھی  طلب کرلیا ہے جس میں  وزیر قانون ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق سمیت سینیئر رہنما شرکت کرینگے۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت عمران خان کے بیانات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ 

Advertisement