کراچی : سندھ میں کچے کے علاقے رونتی میں ڈاکوؤں نے حملہ کرکے ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق شہید ہونیوالوں میں ڈی ایس پی اباڑو عبدالمالک بھٹو، شہید ایس ایچ او میر پور ماتھیلو عبدالمالک کمانگر، شہید ایس ایچ او کھینجو دین محمد لغاری، شہید پولیس کانسٹیبل جتوئی پتافی تھانہ میر پور ماتھیلو، شہید پولیس کانسٹیبل محمد سلیم چاچڑ تھانہ اباڑو شامل ہیں ۔
مقابلے میں ایس ایچ او رونتی غلام علی بروہی اور دیگر اہل کار زخمی ہوئے ہیں ۔
رونتی کچے میں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے آفیسروں اور اہلکاروں کی لاشیں پولیس نے تحویل میں لیکر تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کر دی گئی ہیں ۔
ڈی آئی جی کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کیمپ قائم کیا گیا تھا۔ رات کے وقت ڈیڑھ سو سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کردیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ٹھیک 11 بجے ایس ایس پی آفس لان میں ادا کی جائے گی۔
نماز جنازہ میں شرکت کےلئے پولیس آفیسرز اور پولیس آفیشلز پولیس یونیفارم میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف
- 4 hours ago
گیس پریشر میں کمی ، پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ
- an hour ago
امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس نے خودکشی کر لی
- 3 hours ago
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری
- 3 hours ago
چیچہ وطنی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
- an hour ago
پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک
- 4 hours ago
انسٹا گرام میں اب 3 منٹ طویل ریلز ویڈیوز اپ لوڈ کرنا ہوا ممکن
- 6 minutes ago
پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا ، وفاقی وزیر خزانہ
- an hour ago
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل تیار
- 2 hours ago
ملتان ٹیسٹ:پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے اسپنر نے تاریخ رقم کر دی
- 2 hours ago
مریم نواز کا سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کا حکم
- 2 hours ago
ملتان ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیدی
- 4 hours ago