جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کو  ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کو  ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این  کے مطابق  عمران خان کی ڈسچارج سلپ بنادی گئی ہے ، وہ  12 بجے کے قریب شوکت خانم ہسپتال سے  اپنی رہائش گاہ  زمان پارک روانہ ہوں گے۔ 

اس سے قبل  ذرائع ہسپتال انتظامیہ کا کہنا  تھا کہ عمران خان کے تمام ٹیسٹ اطمینان بخش ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال میں چوتھے روز بھی علاج جاری تھا جبکہ 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے 9 بجے عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا تھا  اور انکا  شوگر اور بلڈ پریشر بھی نارمل تھا۔    

واضح رہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز بھی عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد ان کی دو میڈیکل رپورٹوں میں واضح فرق بھی  سامنے آیا ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیرآباد حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکن معظم گوندل کی والدہ اور بچوں سے ملاقات کی تھی ، انہوں  نے بچوں کی پرورش اور کفالت کیلئے ایک کروڑ روپے دیے۔

یا د رہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

بعدازاں عمران خان کو کنٹینر سے گاڑی میں منتقل کرفوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں ان کی ٹانگ میں  لگی گولی کو بذریعہ آپریشن نکالا گیا تھا۔

پاکستان

محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں کہ صرف قابل اور محنتی افسران کو ہی اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے ، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور ضروری قانون سازی کے ذریعے محصولات کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وہ آج لاہور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جنہوں نے ریونیو کی وصولی میں قابل تعریف خدمات سرانجام دیں۔


وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں کہ صرف قابل اور محنتی افسران کو ہی اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے اور منصفانہ اور قابل افسران کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔


شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایف بی آر میں اصلاحات کا اپنا وعدہ پورا کیا اور نااہل افسران اور کرپشن میں ملوث یا اس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق 2700 ارب روپے کے دعوے مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور اس حوالے سے ایک قانون بنایا گیا ہے تاکہ ایسے مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بہترین کارکردگی پر قابل افسران میں شیلڈز تقسیم کیں ، انہوں نے محنتی افسران کے لیے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور اسے بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ صنعتی اور کمرشل بجلی اور گیس کے کنکشنز میں سے صرف دو لاکھ سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قرض لینے پر مجبور ہیں ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم

ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قرض لینے پر مجبور ہیں  ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد : ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کو دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر قرض لینے پر مجبور ہیں اسی لیے بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 24 کھرب روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں، پاکستانی خزانے میں صرف 9 ارب آرہے ہیں، کرپشن کی وجہ سے ہم قرض کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ خراب کارکردگی والے افسران کو اب موقع نہیں دیا جائے گا، انصاف کا فیصلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے ورنہ وہ لوگ گھر میں بچوں کے ساتھ چائے کافی پئیں، قابل افسران کو معقول تنخواہیں دی جائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، قرضوں کی ادائیگی کا حجم سب جانتے ہیں، وصولیوں اور واجبات کی وصولیوں کا ہدف کم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو محصولات چاہئیں وہ کرپشن اور فراڈ کی نذر ہورہے ہیں، 2700 ارب روپے کے کلیمز سے قانون بنادیا ہے، ٹریبنولز میں جو اچھے لوگ ہیں انہیں عزت دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا   شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز  کا   شمالی وزیرستان  میں  خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے ضلع میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی  فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے ۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف  آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll