ایڈیلیڈ: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانیوالےاہم میچ میں 128 رنز کا ہدف پاکستان نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ اس میچ میں پاکستانی حکمت عملی اس دفعہ بھی دفاعی رہی ۔ بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے جدوجہد کرتے دکھائی دیے ۔ پاکستان نے اپنے 50 رنز 10 ویں اوور میں بنائے۔
بابر اعظم نے اس میچ میں بھی 33 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ناسم احمد کی گیند پر ہٹ لگانے کی کوشش میں شارٹ تھرڈ مین پر کیچ پکڑا بیٹھے۔
محمد رضوان جنہیں ابتدا میں وکٹ کیپر نور الحسن کے کیچ چھوڑنے کی وجہ ایک اور موقع ملا تھا، اگلے ہی اوور میں عبادت حسین کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ انہوں نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 92 رنز پر گری جب بنگلادیشی فیلڈر لٹن داس نے محمد نواز کو 4 رنز پر رن آؤٹ کیا۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 121 رنز پر شکیب الحسن نے حاصل کی، انہوں نے محمد حارث کو 31 رنز پر آؤٹ کیا۔ افتخار احمد ایک رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔
اس سے قبل میچ میں بنگلادیش کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب لٹن داس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی دوسری وکٹ 11ویں اوور میں 73 رنز پر گری جب سومیا سرکار 20 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
اسی اوور میں اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کو ایل بی ڈبیلو آؤٹ کیا۔
بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 14 ویں اوور میں 91 رنز پر افتخار احمد نے حاصل کی۔ نجم الحسین 54 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔
آخری اوور میں نسم احمد 7 رنز بنا کر فاسٹ بولر حارث روف کا شکار بنے۔ میچ میں بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 17ویں اوور میں 107 رنز پر گری جب مصدق حسین کو 5 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔
اسی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے نور الحسن کی بھی وکٹ حاصل کی۔
بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 19ویں اوور میں 109 رنز پر گری جب تسکین احمد کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے کیچ آؤٹ کرایا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے سے شکست ہوئی تھی۔

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 2 days ago

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 2 days ago
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 2 days ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 3 days ago

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 2 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 hours ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 3 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- a day ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 3 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 2 hours ago





