جی این این سوشل

پاکستان

راولپنڈی میں تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں انتظامیہ نے تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راولپنڈی میں تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 8اور 9 نومبر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔  نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

تجارت

1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کی حد بندی ختم

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کی حد بندی ختم کر دی۔

پر شائع ہوا

Farhan Malik

کی طرف سے

1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کی حد بندی ختم

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ایشیا میں بننے والی پرانی اور استعمال شدہ 1300 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم کردی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ایشیا میں بننے والی پرانی اور استعمال شدہ 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی درآمد پر 2005 میں ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو محدود کر دیا گیا تھا۔ اب 1300 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کے ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم کی جا رہی ہے۔

ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم ہونے کے بعد گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے۔

پر شائع ہوا

Farhan Malik

کی طرف سے

بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عوام دیکھے گی معاشی وژن کیا ہوتا ہے، گزشتہ 4 سال ایک بدحالی کا سفر تھا، وہ سفر کام اور ترقی میں تبدیل ہو گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے، زراعت، بزنس اور نوجوانوں کے لیے بڑا ریلیف پیکج عوام دیکھے گی۔

ان کا کہنا تھا چار سال کی نااہلی، نالائقی، چوری، کرپشن اور معیشت کی تباہی سے مایوسی پھیلی، 2013 میں جس طرح معیشت کو سیدھے راستے پر ڈالا تھااسی سمت کے تعین کی کوشش ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹیلی کام سروس کا ٹیکس کم کر دیا گیا

بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 3.5 فیصد کمی کی تجویز ہے۔

پر شائع ہوا

Farhan Malik

کی طرف سے

ٹیلی کام سروس کا ٹیکس کم کر دیا گیا

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹیلی کام سروسز پر 19.05 فیصد کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے جس کو کم کر کے 16 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 3.5 فیصد کمی کی تجویز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll