پاکستان
پنجاب پولیس نے عمران خان پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا، ذرائع
مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے

وزیرآباد: سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ آج دوران سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان پرقاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنےکی ہدایت دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدام قتل ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا ہے، مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیاجائےگااورسپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان
خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد کے جج فیضان حیدر گیلانی نے محفوظ فیصلہ سنایا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد کے جج فیضان حیدر گیلانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی وارنٹ منسوخی کی درخواست کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ معطلی میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ عمران خان کو آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کے لیے پابند کیا جائے۔
عمران خان کے وکیل گوہر علی خان کے عدالت میں پہنچنے پر عدالت میں دوبارہ سماعت شروع ہوئی جس پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے استدعا کی کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں 30 مارچ کو کچہری آ رہے ہیں، عدالت بھی 30 مارچ کو سماعت کر لے، میں سول کورٹ میں وارنٹ کی تاریخ 29 سے 30 مارچ کرنے کی درخواست دے دیتا ہوں۔
جج نے وکیل گوہر علی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ عجیب بات کر رہے ہیں، آپ 30 مارچ کی استدعا کر رہے ہیں جبکہ وارنٹِ گرفتاری کا حکم 29 مارچ کا ہے۔
اس موقع پر وکیل گوہر علی نے عمران خان کے وارنٹِ معطلی میں 30 مارچ تک توسیع کرنے کی استدعا کر دی۔جج نے کہا کہ 29 مارچ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جسے بعد میں جاری کیا گیا، جس کے مطابق عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر کے درخواست نمٹا دی۔
پاکستان
وزیراعظم کامفت آٹے کی تقسیم کے مقامات کا اچانک دورہ
رمضان المبارک میں آٹے کی تقسیم کے دوران کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔
متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں آٹے کی تقسیم کے دوران کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے، بزرگ ، معذور اور علیل لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین اور مرد شہریوں سے مفت آٹے کی فراہمی میں مشکلات کے بارے میں پوچھا۔
وزیراعظم نے آٹے کے معیار اور اس کے حصول کےلئے مشکلات سے متعلق بھی شہریوں کی رائے بھی معلوم کی ۔وزیراعظم نے شہریوں کی آراء کی روشنی میں حکام کو اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے شہریوں کے لئے انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا،انتظامات دیکھے۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے،بزرگ، معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال کیا جائے،بزرگ خواتین اور بچوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کے لئے بھی بہترین انتظامات یقینی بنائیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس کار خیر کو سرکاری ڈیوٹی نہیں خدائی ڈیوٹی سمجھ کر انجام دیں،رمضان المبارک میں مخلوق خدا کی خدمت کرکے باری تعالیٰ کو راضی کریں۔وزیراعظم مفت آٹا سینٹر میں آئے بچوں سے بھی ملے، بات چیت بھی کی۔
وزیراعظم نے شہریوں میں مفت آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے۔ وزیراعظم نے سیکرٹری فوڈ، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنرز کو بہتر انتظامات پر شاباش دی اور وزیراعظم نے انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

نیوجرسی کی سپریم کورٹ میں تعینات امریکی اٹارنی نادیہ کہف پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نادیہ کہف نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف لیا۔
American attorney Nadia Kahf, appointed to the Supreme Court of the state of New Jersey, became the first hijab-wearing judge on the bench.
— TRT World (@trtworld) March 23, 2023
She took the oath of office with her hand on the Quran pic.twitter.com/LyNoYwjga8
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ کہف نے کہا کہ انہیں مسلمان اور عرب کمیونٹیز کی نمائندگی پر فخر ہے۔انہوں نےکہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ بغیر کسی خوف کے اپنے مذہب پر عمل کرسکیں۔
-
کھیل 2 دن پہلے
ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ عمرہ ادائیگی پر تصاویر شیئر کردیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
رمضان میں سندھ کے اسکولوں کے نئے اوقات
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج
-
ٹیکنالوجی ایک گھنٹہ پہلے
پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لئے ٹوئٹر بلیو چیک مارک متعارف کرا دیا گیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
پنجاب میں الیکشن ملتوی، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان