خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

شائع شدہ 3 years ago پر Nov 8th 2022, 7:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں اہم دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔
دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد کے بارے میں پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ وہ لاپتہ ہے۔ دہشت گرد سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی سلیم خان وطن پر قربان ہو گیا۔ شہید سپاہی سلیم خان کا تعلق صوابی کے علاقے ٹوپی سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

احتجاج کا معاملہ ، سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کا انکشاف، بھوکے فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیں
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 3 منٹ قبل

(ن) لیگ میں شمولیت پر پی ٹی آئی کا 4 منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 22 منٹ قبل

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، KSE-100 انڈیکس 130,686 پر بند
- 2 گھنٹے قبل

قطر کا حماس قیادت سے ذاتی ہتھیار جمع کرانے کا مطالبہ، جنگ بندی کوششوں میں نئی پیش رفت
- 2 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 21 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات