جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف نے "یومِ اقبال" پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

وزیراعظم ہاؤس نے یوم اقبال پر چھٹی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم  شہبازشریف  نے     "یومِ  اقبال" پر عام تعطیل کا اعلان  کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ، 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اقبال ڈے پر اس تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم ہاؤس نے یوم اقبال پر چھٹی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔

 

پاکستان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر، تاریخ پر مشاورت جاری

شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو حتمی تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے موخر ہو گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دورے کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ وہ 19 مئی کو پاکستان کے دوروزہ دورے پر آئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ دورہ اس وقت تک موخر ہو گیا ہے جب تک کہ فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کر لیتے۔

ذرائع کے مطابق اب جب دورہ ہوگا تو حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی ، اس دعوت کو سعودی ولی عہد نے قبول بھی کر لیا تھا۔

اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے سعودی ولی عہد حج اور عید الاضحی کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں، دورے کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور جاپان آج فائنل میں مدمقابل ہوں گے

پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور جاپان آج فائنل میں مدمقابل ہوں گے

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان شام 5:30 بجے کھیلا جائے گا۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان نے ایونٹ میں پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں سے تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

دوسری جانب گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ اذلان شاہ کپ کا فائنل پورے پاکستان میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 4 سے 11 مئی تک جاری رہنے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا، پاکستان، کینیڈا، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

پاکستان اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل 29ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ، پاکستان ایک اور سیٹلائٹ بھیجے گا

MM-1 نامی نیا سیٹلائٹ30مئی کو خلا میں بھیجا جائے گا جو جدید مواصلاتی نظام کی ترقی کی قیادت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ، پاکستان ایک اور سیٹلائٹ بھیجے گا

آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ کے بعد پاکستان نے ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 MM-1  نامی نیا سیٹلائٹ30مئی کو خلا میں بھیجا جائے گا جو جدید مواصلاتی نظام کی ترقی کی قیادت کرے گا۔یہ نیا سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 5G اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو بھی یقینی بنائے گا۔

اس سیٹلائٹ کو سپارکو اور نیشنل اسپیس ایجنسی کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر نے چاند کے مدار سے پہلی تصویر کامیابی سے بھیجی تھی، آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد تین چکر لگائے تھے۔

سپارکو کے ترجمان نے کہا کہ یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد پانچ سے چھ دن تک تجرباتی مرحلے میں رہے گا۔

پاکستان کا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ تین سے چھ ماہ تک چاند کے گرد چکر لگائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll