لاہور رجسٹری سے ایف آئی آر کی کاپی پرنسپل سیٹ اسلام آباد بھجوا دی گئی ہے

آئی جی پنجاب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرا دی ہے،لاہور رجسٹری سے ایف آئی آر کی کاپی پرنسپل سیٹ اسلام آباد بھجوا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نے ایف آئی آر کی کاپی وصول کی۔چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی پنجاب سے مقدمے کے اندراج کے بعد رپورٹ طلب کی تھی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں دفعہ 302 اور 324 کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔مقدمہ وزیر آباد سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج کریں ورنہ سوموٹو لیں گے،قومی لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے،پولیس اور آئی جی پنجاب کو تحفظ دیں گے۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آئی جی پنجاب بتائیں کتنے وقت میں ایف آئی آر درج ہو گی؟ایف آئی آر میں تاخیر ہو رہی ہے تو مطلب ہے کہ شواہد ضائع ہو رہے ہیں،
عدالت فوجداری نظام انصاف بلا رکاوٹ چلانے کو یقینی بنائے گی،یہ عدالتی ذمہ دار ہے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ صوبائی حکومت کا مختلف مؤقف ہو تب بھی پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرے۔معاملے پر ابھی از خود نوٹس نہیں لے رہے،بصورت دیگر از خود نوٹس لیں گے، آئی جی پنجاب اور پولیس کو عدالتی تحفظ دیں گے۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 6 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 7 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 8 hours ago



