اعتزاز احسن کی عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک آمد
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعتزاز احسن سے ایف آئی آر سمیت قانونی معاملات پر مشاورت کی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔اعتزاز احسن نے عمران خان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔اعتزاز احسن نے عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اعتزاز احسن سے ایف آئی آر کے قانونی معاملات پر مشاورت کی،اس کے علاوہ سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
۔عمران خان پر حملے کے بعد اعتزاز احسن نے اعلان کیا تھا کہ وہ عیادت کے لیے لازمی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمسائے کے طور پر عمران خان کی عیادت کے لیے جاؤں گا۔دو روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد انہیں انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک منتقل کیا گیا تھا ۔
ان کو 10 روز تک آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہیں اپنی رہائش گاہ زمان پارک چلے گئے، میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 11 بجے ڈسچارج کر دیا تھا، آرام کے دوران عمران خان کو دائیں ٹانگ پر وزن ڈالنے سے روکا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ میڈیکل بورڈ عمران خان کا ایک ہفتے تک مسلسل طبی معائنہ کرے گا، عمران خان کے زخم بہتر ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کا10 روز بعد ضرورت پڑنے پر سی ٹی اسکین کیا جا سکتا ہے۔
چیئرمین تحریکِ انصاف نے شوکت خانم ہسپتال سے روانہ ہونے سے قبل گھر سے منگوائے کپڑے پہنے۔ عمران خان کو جمعرات کے روز وزیر آباد میں حملے کے بعد طبی امداد کے لئے لاہور کے شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چار روز تک زیر علاج رہے۔عمران خان زمان پارک میں پارٹی اجلاس کی قیادت بھی کرتے ہیں۔
بیرسٹر اعتزاز احسن کی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات pic.twitter.com/mMTrA1UOEw
— Muhammad Faizan Khan (@FaizanFayzi) November 8, 2022
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 9 hours ago
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 9 hours ago
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 9 hours ago
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 9 hours ago
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 11 hours ago
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 11 hours ago